اہم خبریں: دہلی میونسپل کارپوریشن ترمیمی بل 2022 راجیہ سبھا سے منظور

راجیہ سبھا میں ہنگامہ / فائل تصویر
راجیہ سبھا میں ہنگامہ / فائل تصویر
user

قومی آوازبیورو

05 Apr 2022, 7:51 PM

دہلی میونسپل کارپوریشن ترمیمی بل 2022 راجیہ سبھا سے منظور

راجیہ سبھا نے آج دہلی میونسپل کارپوریشن (ترمیمی) بل 2022 کو صوتی ووٹوں سے منظور کر لیا۔ اس بل کو دہلی میونسپل کارپوریشن ایکٹ 1957 میں ترمیم کے مقصد سے پیش کیا گیا ہے، تاکہ دہلی کے تین میونسپل کارپوریشنوں کو ایک ہی ادارے میں متحد کیا جا سکے۔

05 Apr 2022, 6:15 PM

دہلی جل بورڈ نے رمضان کے دوران مسلم ملازمین کو جلد چھٹی دینے کا حکم واپس لیا

دہلی جلد بورڈ نے اپنے اس حکم کو واپس لے لیا ہے جس میں اس نے اپنے تمام مسلم ملازمین کو رمضان کے دوران جلد چھٹی دینے کے احکامات جاری کئے تھے۔ اس سے پہلے جاری کئے گئے سرکلر میں مسلم ملازمین کو مقررہ وقت سے 2 گھنٹے پہلے کام سے فارغ ہو جانے کیا اجازت دی گئی تھی۔ اس سرکلر کے جاری ہونے کے بعد ہندتواوادیوں نے ہنگامہ آرائی شروع کر دی تھی۔ کچھ ہندتواوادیوں کا کہنا تھا کہ کیجریوال حکومت مسلم ملازمین کو تو رمضان کے دوران رعایت دے رہی ہے لیکن ہندو ملازمین کو نوراتری کے دوران کوئی راحت نہیں دی جا رہی۔

05 Apr 2022, 4:51 PM

ہماری پراپرٹی ضبط ہو، گولی مارو یا جیل بھیجو، ہم نہیں ڈریں گے: سنجے راؤت

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے 1034 کروڑ روپے کے پاترا چاول اراضی گھوٹالہ معاملے میں شیوسینا لیڈر سنجے راؤت کی ملکیت قرق کر لی ہے۔ اس تعلق سے سنجے راؤت کا سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ ’’کیا میں وجئے مالیہ، میہل چوکسی، نیرو مودی یا امبانی-اڈانی ہوں؟ چاہے ہماری پراپرٹی ضبط ہو، گولی مارو یا جیل بھیجو، ہم نہیں ڈریں گے۔ 2 سال سے خاموش بیٹھانے کی کوشش ہے، خاموش بیٹھا کیا؟ جس کو پھدکنا ہے، ناچنا ہے ناچنے دو۔ آگے پتہ چلے گا کہ سچ کیا ہے اور جھوٹ کیا ہے۔‘‘


05 Apr 2022, 1:38 PM

باپ کے قتل کے معاملہ میں دو بھائی گرفتار

ستنا: مدھیہ پردیش کے ضلع ستنا کے میہر تھانہ علاقہ کے بھینسا پور گاؤں میں پولیس نے ایک کسان کے قتل کے معاملے میں مہیش ساہو نامی کسان کے دو بیٹوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق سریندر ساہو اور اس کے چھوٹے بھائی کو کل تین دن قبل کیے گئے قتل کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا۔ مہیش ساہو کی حرکات سے پریشان ہو کر ملزمان نے اس واردات کو انجام دیا۔

05 Apr 2022, 12:15 PM

نریندر مودی اور امت شاہ کے خلاف متنازعہ بیان دینے والے قوال شریف پرویز کو جیل بھیجا گیا... نروتم مشرا

بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے آج کہا کہ ریوا میں ملک کے خلاف متنازعہ بیان دینے والے کانپور، اتر پردیش کے قوال شریف پرویز کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر مشرا نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ریوا پولیس کانپور سے قوال کو لائی تھی۔ اسے گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ کانپور کے قوال شریف پرویز نے حال ہی میں ریوا میں منعقدہ ایک مشاعرہ میں وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کے ساتھ ساتھ ملک کے خلاف متنازعہ بیان دیا تھا۔ ریوا پولیس نے اسی وقت قوال کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تھا۔


05 Apr 2022, 11:14 AM

سری لنکا کی صورتحال تشویشناک، بھارت بھی اسی موڑ پر ہے… سنجے راوت

شیو سینا لیڈر سنجے راوت نے کہا کہ ’’سری لنکا کی صورتحال بہت تشویشناک ہے۔ بھارت بھی اسی موڑ پر ہے۔ ہمیں اس صورت حال کو سنبھالنا ہوگا، ورنہ ہم سری لنکا سے بھی بدتر صورتحال سے دوچار ہوسکتے ہیں۔

05 Apr 2022, 9:25 AM

انڈونیشیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے

جکارتہ: انڈونیشیا کے مشرقی صوبے شمالی مالوکو میں منگل کی صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ موسمیات، آب و ہوا اور جیو فزکس ایجنسی نے بتایا کہ ریختر پیمانے پر زلزلے کی شدت 6.0 فیصد تھی۔


05 Apr 2022, 8:15 AM

عوام پر تیل قیمتوں کی مار جاری، ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ جاری

دہلی: عوام پر تیل قیمتوں کی مار جاری ہے۔ ملک میں تیل کی قیمتوں میں پھر اضافہ ہوا ہے۔ دہلی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 80 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ دارالحکومت میں پٹرول 104.61 روپے اور 95.87 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 119.67 روپے (84 پیسے کا اضافہ) اور ڈیزل کی قیمت 103.92 روپے (85 پیسے کا اضافہ) فی لیٹر ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔