اہم خبریں: قطر ائیرویز نے دوحہ-امرتسر براہ راست پروازیں شروع کیں

قطر ائیرویز، تصویر آئی اے این ایس
قطر ائیرویز، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

04 Apr 2022, 4:54 PM

قطر ائیرویز نے دوحہ-امرتسر براہ راست پروازیں شروع کیں

امرتسر: ہندوستان کی جانب سے بین الاقوامی پروازوں کو دوبارہ شروع کرنے اور 27 مارچ سے ہندوستان کی طرف سے ایئر ببل معاہدے کو ختم کرنے کے ساتھ قطر ایئر ویز کی ایئرلائن نے یکم اپریل سے امرتسر سے اپنی سروس دوبارہ شروع کر دی ہے۔

ایئر لائن ایئر ببل معاہدے کے تحت ہفتہ وار تین پروازیں چلا رہی تھی لیکن اس کی وجہ سے اس نے گزشتہ سال 18 دسمبر سے اچانک پروازیں معطل کر دیں۔ فلائی امرتسر پہل نے دنیا کی سب سے بڑی ایئر لائن قطر ایئرویز کی طرف سے امرتسر اور دوحہ کے درمیان روزانہ کی براہ راست پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا خیرمقدم کیا ہے۔

04 Apr 2022, 2:19 PM

ایس ایس راجامولی کے ساتھ دوبارہ کام کریں گی عالیہ بھٹ

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ ایک بار پھر جنوبی ہند کے معروف ہدایت کار ایس ایس راجامولی کے ساتھ کام کرتی نظر آ سکتی ہیں۔ عالیہ بھٹ نے ایس ایس راجامولی کی ہدایت کاری میں بنی فلم آر آر آر میں کام کیا ہے۔ خیال ہے کہ عالیہ بھٹ نے اپنی اگلی فلم کے لیے ایس ایس راجامولی سے ہاتھ ملایا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ عالیہ اس فلم میں مہیشا بابو سے رومانس کرتی نظر آئیں گی۔ یہ جانکاری جنوبی ہند کے فلمی نقاد اور اوورسیز سنسر بورڈ کے رکن عمیر سندھو نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کی ہے۔ عمیر کے ٹوئٹر کے مطابق یہ کنفرم جانکاری ہے کہ عالیہ بھٹ اور ایس ایس راجامولی اگلی فلم میں مہیش بابو کے ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے۔

04 Apr 2022, 12:35 PM

سری نگر کی نگین جھیل میں زبردست آگ، متعدد ہاؤس بوٹ خاکستر

سری نگر: جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر میں واقع نگین جھیل میں پیر کے روز زبردست آگ لگنے سے کئی ہاؤس بوٹس جل کر خاکستر ہو گئے۔ آتشزدگی سے کروڑوں کی املاک کو نقصان پہنچا ہے۔ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز نے بتایا کہ ایک ہاؤس بوٹ میں آگ لگ گئی اور اس نے قطار میں لگے ہاؤس بوٹوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ابتدائی طور پر مقامی افراد اور پولیس نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی تاہم شدید آگ نے ہاؤس بوٹوں کوتباہ کردیا۔ تقریباً 2:27 منٹ پر لگی آگ پر قابو پانے کے لئے نزدیکی فائر اسٹیشنوں سے چھ گاڑیاں موقع پر پہنچیں۔ اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں ہے۔


04 Apr 2022, 11:10 AM

اب مودی حکومت میں ہر صبح امنگ نہیں، مہنگائی کی اداسی لے کر آتی ہے... سرجے والا

کانگریس لیڈر رندیپ سرجے والا نے ملک میں بڑھتی مہنگائی کو لے کر مودی حکومت کو گھیرا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کر کے کہا کہ مودی حکومت میں ہر صبح امنگ نہیں بلکہ مہنگائی کی اداسی لے کر آتی ہے۔

#FuelLooT کی نئی قسط میں آج صبح پٹرول-ڈیزل 40 پیسے لیٹر

#CNG بھی 2.50 روپے فی کلو مہنگی ہو گئی۔

#PetrolDieselPriceHike دو ہفتوں میں 8 روپے 40 پیسے بڑھے۔

#CNG 5 روپے کلو بڑھی۔

بی جے پی کو ووٹ کا مطلب 'مہنگائی کے لیے مینڈیٹ'؟

04 Apr 2022, 8:43 AM

تیل قیمتوں میں لگی آگ بے قابو، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ جاری

پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں آج پھر اضافہ ہوا ہے۔ دہلی میں آج پٹرول پر 40 پیسے اور ڈیزل پر 40 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس کے بعد دہلی میں ایک لیٹر پٹرول 103.81 روپے اور ڈیزل 95.07 روپے فی لیٹر میں فروخت ہو رہا ہے۔ اس کے علاوہ ملک کی مالیاتی راجدھانی ممبئی میں پٹرول کی قیمت تقریباً 119 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔