اہم خبریں: جسپریت بمراہ کے ٹی-20 عالمی کپ سے باہر ہونے کی بی سی سی آئی نے بھی کر دی تصدیق

جسپریت بمراہ، تصویر آئی اے این ایس
جسپریت بمراہ، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

03 Oct 2022, 8:45 PM

جسپریت بمراہ کے ٹی-20 عالمی کپ سے باہر ہونے کی بی سی سی آئی نے بھی کر دی تصدیق

بی سی سی آئی نے ان خبروں کی بالآخر تصدیق کر دی جس میں کہا جا رہا تھا کہ چوٹ کی وجہ سے ہندوستانی تیز گیندباز جسپریت بمراہ ٹی-20 عالمی کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔ آج بی سی سی آئی نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ بی سی سی آئی میڈیکل ٹیم نے ماہرین کے ساتھ بات چیت کے بعد جسپریت بمراہ کے ٹی-20 عالمی کپ سے باہر ہونے کی اطلاع دی۔ بمراہ پہلے ہی جنوبی افریقہ کے خلاف جاری تین ٹی-20 میچز کی سیریز سے بھی باہر ہو چکے ہیں۔

03 Oct 2022, 7:08 PM

افغانستان: کابل میں پھر ہوا خود کش بم دھماکہ، 46 بچیوں اور عورتوں سمیت 53 ہلاک

افغانستان کے کابل میں ایک بار پھر خودکش بم دھماکہ کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کابل میں ایک کلاس روم میں خودکش بم دھماکہ کے سبب 46 بچیوں اور عورتوں سمیت 53 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

03 Oct 2022, 4:44 PM

دہلی: گزشتہ ایک ہفتے میں ڈینگو کے 412 معاملے آئے سامنے

دہلی میں گزشتہ ایک ہفتے میں ڈینگو کے 412 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ ستمبر کے مہینے میں کل 693 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ 2022 میں اب تک 937 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، حالانکہ اب تک ڈینگی سے کوئی موت نہیں ہوئی ہے۔


03 Oct 2022, 3:48 PM

بارہمولہ میں ملی ٹنٹوں کے حملے میں بینک منیجر محفوظ

سری نگر: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے پٹن علاقے میں پیر کو مشتبہ ملی ٹنٹوں کے حملے میں ایک غیر مقامی بینک منیجر بال بال بچ گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ بارہمولہ کے گوشہ بگ پٹن علاقے میں پیر کو مشتبہ ملی ٹنٹوں نے گرامین بینک کے غیر مقامی منیجر پر حملہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ بینک منیجر اس حملے میں بغیر کوئی نقصان پہنچے بچ گیا۔ دریں اثنا پولیس نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔

03 Oct 2022, 1:46 PM

3 نومبر کو 6 ریاستوں کی 7 اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات، نتائج 6 نومبر کو آئیں گے

مرکزی الیکشن کمیشن نے 6 ریاستوں کی 7 اسمبلی سیٹوں کے لیے ضمنی انتخابات کا اعلان کیا ہے۔ ان تمام نشستوں کے لیے ووٹنگ 3 نومبر کو ہوگی اور نتائج کا اعلان 6 نومبر کو کیا جائے گا۔ یہ سیٹیں مہاراشٹر، بہار، ہریانہ، تلنگانہ اور اتر پردیش کی ہیں۔


03 Oct 2022, 10:53 AM

ڈالر کے مقابلے روپیہ کی قدر میں 48 پیسے کی گراوٹ

ممبئی: کرنسی ایکسچینج میں ہندوستانی روپیہ پیر کے روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں 48 پیسے کی گراوٹ کے ساتھ فی ڈالر 81.81 روپے کی سطح پر آگیا۔ فارن ایکسچینج کے ڈیلر نے بتایا کہ بینکروں اور درآمد کنندگان کی طرف سے امریکی ڈالر کی بڑھتی ہوئی طلب کے دباؤ میں ہندوستانی روپیہ کی قدر میں یہ گراوٹ درج ہوئی ہے۔ شیئر بازار میں کمزور اوپننگ کے درمیان دیگر عالمی کرنسیوں کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی مضبوطی کی وجہ سے مقامی روپیہ یونٹ کو کمزور دیکھا گیا۔ کاروبار کے دوران اب تک روپیہ کی قدر میں بالترتیب 81.78 اور 81.84 کی اعلی اور اقل سطح درج کی گئی ہے۔

03 Oct 2022, 9:13 AM

یوپی کے بھدوہی میں حادثہ، درگا پوجا پنڈال میں لگی زبردست آگ، 3 ہلاک، 64 جھلسے

بھدوہی: یوپی کے بھدوہی میں ایک دردناک حادثہ سامنے آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق درگا پوجا کے پنڈال میں زبردست آگ کے لگنے سے 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ جبکہ اس حادثے میں 64 افراد جھلس گئے ہیں۔ شدید جھلسنے والے 42 لوگوں کو وارانسی میں داخل کرایا گیا ہے۔ جھلسنے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔