اہم خبریں: جگنیش میوانی کا اعلان– اگر دلتوں کے خلاف درج مقدمات واپس نہیں لیے گئے تو یکم جون کو گجرات بند کیا جائے گا

جگنیش میوانی، تصویر آئی اے این ایس
جگنیش میوانی، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

03 May 2022, 6:59 PM

جگنیش میوانی کا اعلان– اگر دلتوں کے خلاف درج مقدمات واپس نہیں لیے گئے تو یکم جون کو گجرات بند کیا جائے گا

جگنیش میوانی نے کہا کہ اگر 22 امتحانی پیپر لیک معاملے کی تحقیقات نہیں کی گئیں، اگر اونا (دلتوں کے خلاف)، وڈگام، شمالی گجرات میں لڑنے والوں کے خلاف درج مقدمات واپس نہیں لیے گئے، اور مندرا پورٹ پر منشیات کے معاملے پر سخت کارروائی نہیں کی گئی تو یکم جون کو گجرات بند کیا جائے گا۔

03 May 2022, 5:52 PM

بنگلہ دیش میں عید الفطر کا جشن

ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں منگل کو مذہب اسلام کا سب سے بڑا تہوار عید الفطر پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ دارالحکومت ڈھاکہ کے ہائی کورٹ احاطے میں واقع قومی عیدگاہ میں عید کی مرکزی نماز صبح 8.30 بجے ادا کی گئی۔ خراب موسم یا دیگر وجوہات کی وجہ سے کسی جگہ نماز کا اہتمام نہ کر پانے کی صورت میں بیت المکرم قومی مسجد میں صبح 9 بجے نماز کا اہتمام کیا گیا تھا۔ نئے اور رنگ برنگے کپڑوں میں ملبوس لوگ نماز کے بعد ایک دوسرے کے گھر گئے اور گلے مل کر عید کی مبارکباد دی۔ ملک بھر میں عید کی نماز ادا کی گئی۔

03 May 2022, 2:35 PM

راہل گاندھی نے عید اور اکشے ترتیا پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے منگل کو عید اور اکشے ترتیا کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی۔ راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا، "تمام ہم وطنوں کو اکشے ترتیا کی بہت بہت مبارک ہو۔ دعا ہے کہ یہ مقدس تہوار آپ کی تمام زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور اچھی صحت لائے۔" انہوں نے عید پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا، "عید مبارک! امید ہے کہ یہ مقدس تہوار محبت کے جذبے کو ابھارے گا اور ہمارے باہمی بھائی چارے اور ہم آہنگی کو مضبوط کرے گا۔ میٹھی عید۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔