اہم خبریں: سری نگر میں غیر مقامی چوکیدار کی لاش بر آمد

لاش، علامتی تصویر آئی اے این ایس
لاش، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

02 Aug 2022, 2:19 PM

سری نگر میں غیر مقامی چوکیدار کی لاش بر آمد

سری نگر: سری نگر کے راول پورہ علاقے میں ایک غیر مقامی چوکیدار کو پر اسرار طور پر مردہ پایا گیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے راول پورہ علاقے میں ایک رہائشی مکان جہاں وہ کام کر رہا تھا، میں ایک غیر مقامی چوکیدار کو مردہ پایا گیا۔ متوفی کی شناخت سرون موگل ساکن مغربی بنگال کے بطور ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاش کو طبی و قانونی لوازمات کی ادائیگی کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔

02 Aug 2022, 12:38 PM

نیوزی لینڈ میں منکی پوکس کے تیسرے کیس کی تصدیق

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ میں منگل کو منکی پوکس کے تیسرے معاملے کی تصدیق ہوئی۔ وزارت صحت نے کہا کہ حال ہی میں بیرون ملک سے واپس آنے والے ایک شخص کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے اور اسے ساؤتھ آئی لینڈ میں آئسولیشن میں رکھا گیا ہے۔ وزارت نے کہا کہ گزشتہ ماہ، عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے باضابطہ طور پر منکی پوکس کو پبلک ہیلتھ ایمرجنسی آف انٹرنیشنل کنسرن (پی ایچ ای آئی سی) کے طور پر قرار دیا ہے۔

02 Aug 2022, 11:22 AM

نائب صدارتی امیدوار مارگریٹ الوا نے تمام اراکین پارلیمنٹ سے کی یہ اپیل

نائب صدارتی امیدوار مارگریٹ الوا نے کہا کہ "میں نے تمام جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ کو لکھا ہے کہ 6 اگست کو ہونے والے نائب صدر کے انتخابات کو عام انتخابات نہیں بلکہ پارلیمنٹ کے موجودہ کام کاج پر ریفرنڈم کے طور پر دیکھا جانا چاہیے۔ ارکان پارلیمنٹ کے ہاتھ میں وہ طاقت ہے جو بڑے پیمانے پر تبدیلی لا سکتی ہے۔


02 Aug 2022, 9:24 AM

پاکستان میں فوجی ہیلی کاپٹر لاپتہ، 6 افراد تھے سوار

اسلام آباد: پاکستان کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان کے ضلع لاسبیلہ میں فوج کا ایک ہیلی کاپٹر لاپتہ ہوجانے کی اطلاعات ہیں۔ فوج کے میڈیا ونگ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق کوئٹہ سے کراچی جانے والے ہیلی کاپٹر کا ائیر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ ہیلی کاپٹر چھ افراد کے ساتھ علاقے میں سیلاب امدادی مہم چلا رہا تھا۔ اس میں سوار مسافروں میں کوئٹہ میں تعینات بارہویں کور کے آرمی کمانڈر بھی شامل ہیں جو صوبے میں امدادی کاموں کی نگرانی کر رہے تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لاپتہ ہیلی کاپٹر کی تلاش جاری ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔