اہم خبریں: ’پے سی ایم‘ اور ’پے پی ایم‘ کی بھاجپا سرکار، پورے ملک میں ’ڈبل انجن‘ کا بھرشٹاچار... راہل گاندھی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

29 Oct 2022, 7:31 PM

’پے سی ایم‘ اور ’پے پی ایم‘ کی بھاجپا سرکار، پورے ملک میں ’ڈبل انجن‘ کا بھرشٹاچار: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ایک بار پھر سوشل میڈیا کے ذریعہ بدعنوانی معاملے پر بی جے پی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے تازہ ٹوئٹ میں لکھا ہے ’’انتخاب کے پہلے- نہ کھاؤں گا، نہ کھانے دوں گا۔ انتخاب کے بعد- ’40 فیصد کمیشن‘ کھاؤں گا، پھر دیوالی پر مٹھائی کے ڈبوں میں کرناٹک میڈیا کو رشوت بھجواؤں گا۔‘‘ اس ٹوئٹ کے آخر میں راہل گاندھی لکھتے ہیں ’’پے سی ایم‘ اور ’پے پی ایم‘ کی بھاجپا سرکار، پورے ملک میں ’ڈبل انجن‘ کا بھرشٹاچار (بدعنوانی)۔‘‘

29 Oct 2022, 5:47 PM

ٹوئٹر سمجھدار ہاتھوں میں، لیکن میرے بغیر یہ کامیاب نہیں ہو سکتا: ڈونالڈ ٹرمپ

سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے 44 ارب ڈالر میں ٹوئٹر خریدنے کے لیے ایلن مسک کی تعریف کی اور کہا کہ مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم اب سمجھدار ہاتھوں میں ہے۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ یہ پلیٹ فارم سمجھدار ہاتھوں میں ضرور ہے، لیکن میرے بغیر یہ کامیاب نہیں ہو سکتا۔

29 Oct 2022, 1:48 PM

سری نگر: قرآن پاک کو پانی میں پھینکنے کے الزام میں ایک شخص گرفتار

سری نگر: پولیس نے سری نگر میں قرآن شریف کی مبینہ طور پر بے حرمتی کرنے کے الزم میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار شدہ شخص ذہنی طور معذور لگ رہا ہے۔ سری نگر پولیس نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک ٹوئٹ میں کہا: ’سری نگر کے خان مسجد گوجوارہ میں بے حرمتی کا ایک واقعہ پیش آیا جس میں ایک شخص نے قرآن پاک کو پانی میں پھینک دیا‘۔ ٹوئٹ میں کہا گیا کہ ’ملزم ارشاد احمد میر ساکن ملورہ سری نگر کو شبانہ چھاپوں کے دوران گرفتار کیا گیا‘۔ پولیس کا ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ گرفتار شدہ شخص ذہنی طور معذور لگ رہا اور اس ضمن میں پولیس اسٹیشن نوہٹہ میں ایک کیس بھی درج کیا گیا۔


29 Oct 2022, 11:46 AM

چلتی گاڑی سے پٹاخے پھوڑنے پر نوجوان گرفتار

کرناٹک پولیس نے ہفتہ کے روز کرناٹک کے اوڈپی (جنوب کنڑ) ضلع میں چلتی کار سے پٹاخے پھوڑنے سے عوامی تحفظ کو خطرے میں ڈالنے کے الزام میں ایک نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔ اس کی شناخت وشال کوہلی کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے اس کی گاڑی بھی ضبط کر لی ہے۔

29 Oct 2022, 10:23 AM

عمران خان کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر نوٹس جاری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کو این اے-45 کرم میں بار بار ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر یکم نومبر کو طلب کر لیا ہے۔


29 Oct 2022, 9:54 AM

اورنگ آباد میں رسوئی گیس سلنڈر پھٹنے سے 25 افراد زخمی

اورنگ آباد: بہار میں اورنگ آباد ضلع کے نگر تھانہ علاقے میں ہفتہ کو ایک گھر میں رسوئی گیس سلنڈر پھٹنے سے 25 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ شاہ گنج علاقہ میں انل گوسوامی کے گھر میں چائے بناتے ہوئے رسوئی گیس سلنڈر میں آگ لگ گئی۔ اسے بجھانے کے دوران گیس سلنڈر پھٹ گیا جس سے تقریباً 25 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں کچھ پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو اورنگ آباد صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

29 Oct 2022, 8:12 AM

فضائی آلودگی سے گھٹنے لگا دم! آج دارالحکومت دہلی دہلی میں کئی جگہوں کا ہوا کا معیار انتہائی ناقص

دہلی: فضائی آلودگی سے دہلی کا دم گھٹنے لگا ہے! آج دارالحکومت میں کئی جگہوں پر اے قیو آئی 400 سے زیادہ تجاوز کرگیا۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے اعداد و شمار کے مطابق، آج دارالحکومت کے کئی علاقوں میں ہوا کے معیار کا انڈیکس 400 سے تجاوز کر گیا ہے، جو شدید زمرے میں آتا ہے۔ دہلی میں سب سے زیادہ ہوا کا خراب معیار آنند وہار میں ریکارڈ کیا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔