اہم خبریں: غلام نبی آزاد برسوں تک جس پارٹی میں رہے، انھیں اسی پارٹی کو بدنام کرنے کا کام سونپا گیا... جئے رام رمیش

کانگریس کے سینئر لیڈر جے رام رمیش
کانگریس کے سینئر لیڈر جے رام رمیش
user

قومی آوازبیورو

29 Aug 2022, 3:44 PM

غلام نبی آزاد برسوں تک جس پارٹی میں رہے، انھیں اسی پارٹی کو بدنام کرنے کا کام سونپا گیا: جئے رام رمیش

کانگریس کے سینئر لیڈر جئے رام رمیش نے اپنے ایک تازہ ٹوئٹ میں غلام نبی آزاد پر دھوکہ دینے اور اپنی پارٹی کو بدنام کرنے کی کوشش کا الزام عائد کیا۔ انھوں نے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’آزاد برسوں تک جس پارٹی میں رہے، جہاں انھیں سب کچھ ملا، انھیں اسی پارٹی کو بدنام کرنے کا کام سونپا گیا ہے۔ یہ ان کی سطح کو مزید گرا رہا ہے۔‘‘ وہ مزید لکھتے ہیں ’’آخر کیوں ہر منٹ وہ اپنے دھوکہ کو درست ٹھہرا رہے ہیں؟ انھیں آسانی سے بے نقاب کیا جا سکتا ہے، لیکن ہم اپنی سطح کیوں گرائیں؟‘‘

29 Aug 2022, 2:13 PM

کشن گنج میں دو چوروں کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا گیا

کشن گنج: بہار کے کشن گنج ضلع کے ٹھاکر گنج تھانہ علاقے میں پیر کو گاؤں والوں نے دو چوروں کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ جیران گچھ پنچایت کے ماٹی کوڑا گاؤں میں چوری کرنے آئے دو چوروں کو گاؤں والوں نے پکڑ کر پیٹ پیٹ کر مار ڈالا۔ مرنے والوں کی شناخت جلال (46) اور جولو (26) کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں املجھاری تھانہ علاقہ کے تحت پاٹھماری کے رہنے والے تھے۔ دونوں کے خلاف چوری کے متعدد مقدمات درج ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے صدر اسپتال کشن گنج بھیج دیا گیا ہے۔ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔

29 Aug 2022, 12:16 PM

انڈونیشیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے

جکارتہ: انڈونیشیا کے مغربی صوبے مغربی سماترا میں پیر کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات نے زلزلے کی تصدیق کی ہے، تاہم، شدید زلزلے کے باوجود سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلہ آج مقامی وقت کے مطابق صبح 10.29 بجے آیا۔ جس کا مرکز کیپولان مینتوئی ضلع کے 116 کلومیٹر شمال مغرب میں اور سمندر کے نیچے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔


29 Aug 2022, 10:43 AM

اسٹاک مارکیٹ میں افراتفری، سینسیکس 1466 پوائنٹس گر کر 57367 پر کھلا، نفٹی 17200 سے نیچے پھسلا

آج سینسیکس تقریباً 1500 پوائنٹس نیچے ہے اور نفٹی 370 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ کھلا ہے۔ آئی ٹی انڈیکس 1000 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ کھلا۔ روپیہ اپنی اب تک کی کم ترین سطح 80.12 کو چھو گیا ہے جو خوف و ہراس میں اضافہ کر رہا ہے۔

29 Aug 2022, 9:16 AM

بس اور ٹرک میں زبردست تصادم، 24 مسافر زخمی

سون بھدر: اتر پردیش کے سون بھدرا ضلع کے پیپرکھنڈ علاقے میں بس اور ٹرک میں زبردست ٹکر ہوگئی۔ اس حادثے میں کم از کم 24 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں سے سات کی حالت نازک ہے اور انہیں ضلع اسپتال ریفر کر دیا گیا ہے، جب کہ باقی کا علاج کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں کیا جا رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */