اہم خبریں: شردھا قتل معاملہ کے کلیدی ملزم آفتاب کی گاڑی پر کچھ لوگوں نے تلوار سے کیا حملہ

شردھا قتل کیس کا کلیدی ملزم آفتاب، تصویر آئی اے این ایس
شردھا قتل کیس کا کلیدی ملزم آفتاب، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

28 Nov 2022, 10:59 PM

شردھا قتل معاملہ: کلیدی ملزم آفتاب کی گاڑی پر کچھ لوگوں نے تلوار سے کیا حملہ

شردھا قتل معاملہ کے کلیدی ملزم آفتاب کی گاڑی پر دہلی میں کچھ لوگوں نے حملہ کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم آفتاب ایف ایس ایل دفتر کے باہر گاڑی میں سوار ہو کر نکل رہا تھا تبھی تقریباً 15 لوگوں نے گاڑی پر حملہ کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ لوگ اس کی گاڑی کے باہر تلواریں لے کر کھڑے تھے۔ لوگوں میں شردھا قتل معاملے کے بعد سے ہی آفتاب کو لے کر زبردست غصہ ہے۔ یہ حملہ آور ایک گاڑی میں آئے تھے جس میں ہتھوڑے اور 4-5 تلواریں ملی ہیں۔

28 Nov 2022, 5:25 PM

گیان واپی کے ’اے ایس آئی سروے‘ معاملہ پر سماعت ختم، الٰہ آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ رکھا محفوظ

وارانسی واقع گیان واپی معاملے میں الگ الگ عرضیوں پر سماعت کا سلسلہ لگاتار جاری ہے۔ آج الٰہ آباد ہائی کورٹ میں اے ایس آئی سروے کا حکم دیے جانے کو چیلنج کرنے والی عرضی پر سماعت ہوئی۔ الٰہ آباد ہائی کورٹ نے آج اس معاملے میں فیصلہ محفوظ رکھ لیا ہے۔

28 Nov 2022, 2:08 PM

سپریم کورٹ نے ممبئی میں 114 سال پرانی عمارت کو منہدم کرنے سے متعلق حکم پر روک لگائی

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے ممبئی کے ورلی میں واقع 114 سال پرانی نیشنل انشورنس بلڈنگ کو منہدم کرنے کے حکم پر اگلے سال 9 فروری تک کے لئے روک لگا دی ہے۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی والی بنچ نے کہا کہ عبوری حکم جاری کرتے ہوئے اس معاملے کی سماعت 9 فروری کو کی جائے گی۔ بنچ نے اٹارنی جنرل آر وینکٹرامانی کی عرضی پر، بامبے ہائی کورٹ نے 2019 کے حکم پر عبوری روک لگا دی، جس میں گریٹر ممبئی میونسپل کارپوریشن کو نیشنل انشورنس بلڈنگ کو گرانے کی اجازت دی گئی تھی۔ یہ معاملہ وینکٹرامانی نے بنچ کے سامنے 'خصوصی تذکرہ' کے دوران اٹھایا تھا۔ انہوں نے جلد سماعت اور کچھ عبوری اقدامات کی درخواست کی تھی۔ اٹارنی جنرل کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے چیف جسٹس کی سربراہی والی بنچ نے کہا کہ ہم بامبے ہائی کورٹ کے حکم پر 9 فروری 2023 تک روک لگاتے ہیں۔ ہم اس معاملے کی اگلی سماعت 9 فروری کو کریں گے۔


28 Nov 2022, 12:57 PM

دہلی کے پانڈو نگر میں شردھا جیسا واقعہ! لاش کے ٹکڑے کر کے فریز میں رکھے، ماں بیٹا گرفتار

دہلی میں شردھا کے قتل جیسا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے۔ یہ قتل ماں بیٹے نے مل کر کیا ہے۔ اس معاملے میں کرائم برانچ نے ایک خاتون اور اس کے بیٹے کو گرفتار کیا ہے اور بتایا جا رہا ہے کہ بیٹے نے ماں کے ساتھ مل کر باپ کا قتل کیا اور پھر لاش کو کاٹ کر فریز میں رکھ دیا۔

28 Nov 2022, 9:19 AM

شردھا قتل کیس کے ملزم آفتاب کا آج پھر ہوگا پولی گرافی ٹیسٹ

شردھا قتل کیس کے مرکزی ملزم آفتاب کا ایک بار پھر پولی گراف ٹیسٹ ہوگا۔ اب تک آفتاب کا پولی گراف ٹیسٹ 20 گھنٹے سے زیادہ ہو چکا ہے۔ اس کے باوجود دہلی پولیس کو کوئی اہم سراغ نہیں ملا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔