اہم خبریں: جاپان کے سابق وزیر اعظم آنجہانی شنزو آبے کی آخری رسومات میں شامل ہونے پی ایم مودی جاپان روانہ

پی ایم مودی، تصویر آئی اے این ایس
پی ایم مودی، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

26 Sep 2022, 7:19 PM

آنجہانی شنزو آبے کی آخری رسومات میں شامل ہونے پی ایم مودی جاپان روانہ

ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی جاپان کے سابق وزیر اعظم شنزو آبے کی سرکاری آخری رسومات میں شامل ہونے کے مقصد سے جاپان کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔

26 Sep 2022, 4:38 PM

لکھنؤواقع تالاب میں ٹریکٹر ٹرالی پلٹنے سے 10 افراد ہلاک، 37 زخمی

اتر پردیش کے لکھنؤ واقع ایٹونجا میں کمہارواں روڈ پر گدین پوروا کے پاس تالاب میں ٹریکٹر ٹرالی پلٹنے سے 10 لوگوں کی موت ہو گئی۔ علاوہ ازیں 37 افراد زخمی ہوئے ہیں جنھیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ یہ اطلاع آئی جی لکشمی سنگھ نے میڈیا کو دی۔

26 Sep 2022, 1:40 PM

دہلی میں ڈینگو سے ہوشیار! ایک ہفتے میں 129 معاملے رپورٹ

دہلی میں گزشتہ ایک ہفتے میں ڈینگو کے 129 اور ستمبر کے مہینے میں کل 281 معاملے درج ہوئے ہیں، جب کہ اگست میں ڈینگی کے 75 معاملے رپورٹ ہوئے تھے۔


26 Sep 2022, 12:20 PM

فلپائن میں سمندری طوفان نورو کا قہر، پانچ لوگوں کی موت

منیلا: فلپائن کے لوزون جزیرے میں سمندری طوفان ’بورو‘ کی تباہی سے پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکومت کی طرف سے دی گئی اطلاع میں بتایا گیا کہ اتوار کی دوپہر سمندری طوفان نورو کے اثر سے ہونے والی تباہی سے پانچ لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ بلاکان صوبے کے گورنر ڈینیئل فرنینڈو نے کہا کہ پیر کی صبح آنے والے زبردست سیلاب میں پانچ امدادی کارکن بہہ گئے۔ یہ لوگ دارالحکومت منالی کے شمالی شہر سان میگوئل میں راحت اور بچاؤ کے کاموں میں مصروف تھے۔ نیشنل ڈیزاسٹر ایجنسی سے اس حوالے سے رپورٹ آنا باقی ہے۔ ملک کے محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ اتوار کی سہ پہر دیر گئے سپر طوفان کے زمین سے ٹکرانے کے بعد اس کی شدت میں کمی آئے گی۔ نورو رواں سال فلپائن کے ساحل سے ٹکرانے والا سب سے طاقتور سمندی طوفان ہے۔

26 Sep 2022, 10:23 AM

'بھارت جوڑو یاترا' 19ویں روز میں داخل، سینکڑوں لوگوں کی شمولیت کے ساتھ آج پھر شروع

پلکڑ: کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی 'بھارت جوڑو' یاترا کے 19ویں دن پیر کو اس ضلع کے شورنور میں سینکڑوں لوگوں کی شرکت کے ساتھ دوبارہ شروع ہوئی۔ ’بھارت جوڑو یاترا ‘ کا کیرالہ مرحلہ صبح 10.30 بجے پٹمبی میں رکے گا۔ اس کے بعد یہ مارچ شام 5 بجے دوبارہ شروع ہوکر شام 7 بجے پلکڑ کے کوپم پہنچے گا۔ ریاست کی 19 روزہ یہ یاترا یکم اکتوبر کو کرناٹک میں شروع ہونے سے قبل سات اضلاع سے گزرے گی اور 450 کلومیٹر سے زیادہ کے رقبے پر محیط ہوگی۔

پانچ ماہ تک چلنے والی ’بھارت جوڑو یاترا‘ کنیا کماری سے سری نگر تک ساڑھے تین ہزار کلومیٹر سے زیاد ہ طویل پیدل مارچ ہے۔ یہ پارٹی کے قومی تعلقات عامہ پروگرام کا حصہ ہے جس کا مقصد سماجی پولرائزیشن، معاشی عدم مساوات اور سیاسی مرکزیت کو اجاگر کرنا ہے۔


26 Sep 2022, 7:02 AM

ہماچل پردیش میں سیلابی ریلے میں 6 افراد بہہ گئے

شملہ: ہماچل پردیش کے ضلع چمبہ میں گزشتہ روز آنے والے سیلاب میں چھ افراد بہہ گئے۔ سرکاری ترجمان نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ دھریڈی اور کھوڈی گاؤں کے چھ افراد آج سہ پہر تین بجے سیلاب میں بہہ گئے۔ آٹھ فٹ پل، چھ گھاٹ اور کانجی کے گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔