اہم خبریں: لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر ہوں گے پاکستانی آرمی کے نئے سربراہ، وزیر اعظم شہباز شریف کا فیصلہ

لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر / بشکریہ ڈان نیوز
لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر / بشکریہ ڈان نیوز
user

قومی آوازبیورو

24 Nov 2022, 12:47 PM

لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر ہوں گے پاکستانی آرمی کے نئے سربراہ، وزیر اعظم شہباز شریف کا فیصلہ

پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے جنرل عاصم منیر کو نیا چیف آف آرمی اسٹاف مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اسی کے ساتھ لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستانی کی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے یہ اطلاع دی۔

24 Nov 2022, 10:12 AM

کیجریوال کے گھر پر حملہ کرنے والے کو بی جے پی نے ایم سی ڈی انتخابات میں دیا ٹکٹ

دہلی: دہلی میں 4 دسمبر کو ہونے والے ایم سی ڈی انتخابات میں رمیش نگر وارڈ سے پردیپ تیواری کو میدان میں اتارا ہے۔ پردیپ کو مارچ 2022 میں چیف منسٹر اروند کیجریوال کی رہائش گاہ کے باہر توڑ پھوڑ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

24 Nov 2022, 8:52 AM

بھارت جوڑو یاترا میں پرینکا گاندھی ہوئیں شامل

کانگریس پارٹی کی بھارت جوڑو یاترا مدھیہ پردیش کے بورگاؤں سے آج شروع ہوئی۔ یہ یاترا کا 78 واں دن ہے۔ کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی بھی آج کانگریس پارٹی کی بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہوئیں، یہ یاترا اگلے 10 دنوں میں ریاست کے 7 اضلاع سے گزرے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔