اہم خبریں: ہنومان چالیسا تنازعہ، گرفتار شدہ رکن پارلیمنٹ نونیت رانا اور ان کے شوہر کو کل باندرا کورٹ میں پیش کیا جائے گا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

23 Apr 2022, 7:33 PM

ہنومان چالیسا تنازعہ، گرفتار شدہ رکن پارلیمنٹ نونیت رانا اور ان کے شوہر کو کل باندرا کورٹ میں پیش کیا جائے گا

23 Apr 2022, 5:13 PM

ہم بہاری بابو ہوں! بنگالی بابو بن کر چناؤ جیت لیا، شتروگھن سنہا

آسنسول سے نومنتخب رکن پارلیمنٹ شتروگھن سنہا نے پٹنہ میں کہا ’’ہم بہاری بابو ہوں، بنگالی بابو بن کر چناؤ لڑا اور جیت گیا۔ جیسے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار جی نے کہا کہ میں بھارت ماتا کی اولات ہوں اور ہندوستانی بابو ہوں۔‘‘

23 Apr 2022, 3:51 PM

پلوامہ میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے پولیس اہلکار کی موت، دوسرا زخمی

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ایک پولیس اہلکار بجلی کا کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بن گیا، جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ تاہم سرکاری طور پر یہ واقعہ پیش آنے کی وجہ فی الوقت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ متوفی کی شناخت جاوید احمد جبکہ زخمی کی شناخت منظور احمد کے بطور ہوئی ہے۔ منظور احمد اسپتال میں زیرعلاج ہے جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔


23 Apr 2022, 2:37 PM

دہلی میں کورونا سے متعلق خوفناک اعداد و شمار، آئی آئی ٹی مدراس نے کیا چونکا دینے والا انکشاف!

دہلی میں کورونا انفیکشن سے متعلق خوفناک اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔ آئی آئی ٹی مدراس کے ایک تجزیہ کے مطابق، دہلی میں کورونا وائرس سے متاثرہ ہر شخص دوسرے دو لوگوں کو متاثر کر رہا ہے۔ دہلی میں کورونا کے پھیلاؤ کی نشاندہی کرنے والی ’آر ویلو‘ میں اضافہ ہوا ہے اور اس ہفتے یہ 2.1 ریکارڈ کیا گیا تھا۔

23 Apr 2022, 1:31 PM

بڑی آنت کے کینسر کا علاج ممکن

حیدرآباد: تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آرایس کی رکن قانون سا زکونسل کے کویتا نے کہا ہے کہ سب کو بڑی آنت کے کینسر سے واقف ہونا چاہیے۔ معمول کے طبی معائنے، صحت مند زندگی کے لئے اہم ہیں۔ اس طرح کے کینسر کا پتہ چلا کر اس کا علاج کروانا ممکن ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ خواتین باقاعدگی سے ہیلتھ چیک اپ کروائیں۔ کویتا نے حیدرآباد کے گچی باؤلی میں اے آئی جی اسپتال میں کینسر بیداری پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے بچوں کو بھی بڑی آنت کا کینسر ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی مراکز میں بڑی آنت کے کینسر سے متعلق آگاہی پیدا کی جائے گی۔ کویتا نے کہا کہ حیدرآباد ملک کا طبی مرکز ہے۔


23 Apr 2022, 11:46 AM

گھنٹوں میں کورونا کے 2527 نئے معاملے، 33 افراد جاں بحق

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 2527 نئے کیسز سامنے آئے، 1656 افراد کو ڈسچارج کیا گیا اور 33 افراد کی کورونا سے موت ہو گئی۔

23 Apr 2022, 9:50 AM

گوٹیرس 26 اپریل کو لاوروف کے ساتھ بات چیت کے لیے روس پہنچیں گے

ماسکو: میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس سے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے بات چیت کریں گے۔ کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ ترجمان نے کہا کہ "منگل 26 اپریل کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے بات چیت کے لیے ماسکو پہنچیں گے۔ روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے بھی ان کی ملاقات ہوگی۔


23 Apr 2022, 8:19 AM

پریاگ راج میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کا دھاردار ہتھیار سے کاٹا گلا، 4 کی موت

اتر پردیش کے پریاگ راج میں اجتماعی قتل نے ہلچل مچا دی ہے۔ تھروائی تھانہ علاقہ کے کھیراج پور گاؤں میں جمعہ کی آدھی رات کے بعد قاتلوں نے ایک ہی خاندان کے 5 افراد کے گلے دھاردار ہتھیار سے کاٹ ڈالے۔ چار کی موت ہو گئی ہے جبکہ ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ ارتکاب جرم کے بعد قاتلوں نے لاشوں کو جلانے کے لیے گھر کو آگ بھی لگا دی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔