اہم خبریں: ونئے کمار سکسینہ دہلی کے نئے لیفٹیننٹ گورنر بنائے گئے

دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونئے کمار سکسینہ
دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونئے کمار سکسینہ
user

قومی آوازبیورو

23 May 2022, 9:47 PM

ونئے کمار سکسینہ دہلی کے نئے لیفٹیننٹ گورنر بنائے گئے

دہلی کے نئے لیفٹیننٹ گورنر کا نام سامنے آ گیا ہے۔ ونئے کمار سکسینہ کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ گزشتہ دنوں اچانک انل بیجل نے لیفٹیننٹ گورنر کے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا تھا، جس کے بعد لوگوں کو نئے لیفٹیننٹ گورنر کے نام کا اعلان ہونے کا انتظار تھا۔

23 May 2022, 8:18 PM

اتر پردیش: باغپت میں فرقہ وارانہ تشدد، 8 افراد زخمی

اتر پردیش کے باغپت ضلع واقع چاندی نگر تھانہ علاقہ کے گاؤں عبداللہ پور میولا میں دو گروپ کے درمیان تشدد اور ایک دوسرے پر پتھراؤ کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس واقعہ میں کم از کم آٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ مقامی پولیس نے پیر کے روز کہا کہ یہ حادثہ راستے سے رکشہ ہٹانے کے معاملے پر ہوا۔ اس عمل کی دوسرے گروپ کے لوگوں نے مخالفت کی اور پھر اس نے تشدد کی شکل اختیار کر لی۔

23 May 2022, 4:21 PM

3 مئی 2022 سے شروع چار دھام یاترا کے دوران اب تک 60 عقیدت مندوں کی موت

اتراکھنڈ کی ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر شیلجا بھٹ نے بتایا کہ 3 مئی 2022 سے چار دھام یاترا کے آغاز کے بعد سے اب تک 60 عقیدت مندوں کی موت ہو چکی ہے۔ جبکہ یاترا کے راستوں پر یاتریوں کا ہیلتھ چیک اپ کیا جا رہا ہے۔


23 May 2022, 3:54 PM

چین نے تائیوان پر حملہ کیا تو امریکہ فوجی مداخلت کرے گا… بائیڈن

ٹوکیو: امریکی صدر جو بائیڈن نے ایشیا کے اپنے پہلے دورے کے دوران بیجنگ کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر چین نے طاقت کے ذریعے تائیوان پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تو امریکہ تائیوان کی حفاظت کے لیے فوج کا استعمال کرے گا۔ بائیڈن نے پیر کو یہاں صحافیوں کو بتایا کہ وہ تائیوان کو لاحق خطرے سے نمٹنے کے لیے فوج کو شامل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ صدر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ امریکہ 'ون چائنا پالیسی پر عمل پیرا ہے، لیکن بیجنگ کے اس دعوے کی حمایت نہیں کرتا کہ تائیوان اس کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کی پالیسی تائیوان پر زبردستی قبضہ کرنے کا حق نہیں دیتی۔

23 May 2022, 2:34 PM

ڈسٹرکٹ جج کی عدالت میں گیان واپی معاملے کی سماعت شروع، کمرہ عدالت میں 16 لوگ موجود

گیان واپی مسجد کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ جج (وارنسی) کی عدالت میں شروع ہوگئی ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد یہ معاملہ ضلع جج کی عدالت میں زیر سماعت ہے۔ اس کے ساتھ ہی کاشی وشوناتھ مندر کے سابق مہنت نے عدالت میں عرضی داخل کر کے پوجا کا حق مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔


23 May 2022, 1:36 PM

ہریانہ میں 19 جون کو ہوں گے بلدیاتی انتخابات، 22 جون کو آئیں گے نتائج

ہریانہ میں بلدیاتی انتخابات کا بگل بج گیا ہے۔ آٹھ میونسپلٹی اور 18 میونسپل کونسلوں کے لیے ووٹنگ 19 جون کو ہوگی۔ بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہوتے ہی ریاست میں انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ کر دیا گیا ہے۔ ووٹنگ 19 جون کو صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی 22 جون کو ہوگی۔ ضرورت پڑنے پر 21 تاریخ کو دوبارہ پولنگ ہوگی۔ کاغذات نامزدگی 30 مئی سے 5 جون تک داخل کیے جائیں گے۔ میونسپل کارپوریشن فرید آباد، میونسپل کارپوریشن بدرا، سیوان اور ایک دوسرے میں فی الحال انتخابات نہیں ہوں گے۔ ریاست میں 18 میونسپل کونسلوں میں انتخابات ہوں گے۔ ان میں گوہانہ، ہوڈل، پلوال، سوہنا، منڈی ڈبوالی، چرخی دادری، جھجر، جند، کیتھل، ہانسی، بہادر گڑھ، نروانہ، ٹوہانہ، نوہ، کالکا، نارنول، فتح آباد اور بھیوانی شامل ہیں۔

23 May 2022, 11:23 AM

بانڈی پورہ میں نیا نویلا دولہا سڑک حادثے میں از جان

سری نگر: شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے شادی پورہ علاقے میں پیر کی علی الصبح ایک نیا نویلا دولہا ایک سڑک حادثے میں ابدی نیند سو گیا۔ تفصیلات کے مطابق بانڈی پورہ کے شادی پورہ علاقے میں پیر کی علی الصبح ایک نوجوان مسجد کی طرف نماز ادا کرنے کے لئے جا رہا تھا کہ ایک تیل ٹینکر نے اس کو ٹکر ماردی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی نوجوان کو علاج ومعالجے کے لئے فوری طور شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز بمنہ پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔ متوفی کی شناخت فرہاد علی ولد حیدر علی ساکن شادی پورہ کے بطور ہوئی ہے جو محکمہ پولیس میں نوکری کرتا تھا اور جس کی شادی خانہ آبادی محض چار روز قبل انجام پذیر ہوئی تھی۔ دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔


23 May 2022, 9:26 AM

گیان واپی کیس کی سماعت آج ضلع عدالت میں ہوگی

گیان واپی مسجد میں کئے گئے سروے کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد وارانسی کے ضلع جج کی عدالت میں آج سے اس کیس کی سماعت شروع ہوگی۔ دراصل سپریم کورٹ نے جمعہ کو کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ جج کو سونپ دی تھی۔ اس حکم کی کاپی ہفتہ کو ڈسٹرکٹ جج اجے کمار وشویش کی عدالت میں پہنچی۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ سپریم کورٹ نے ڈسٹرکٹ جج کو بھی اس کیس کی سماعت 8 ہفتوں میں مکمل کرنے کو کہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔