اہم خبریں LIVE: بہار کے سیوان میں زہریلی شراب سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 5 ہوئی، اب تک 16 افراد گرفتار

شراب، تصویر آئی اے این ایس
شراب، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

23 Jan 2023, 8:23 PM

بہار: سیوان میں زہریلی شراب سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5 ہو گئی

بہار کے ضلع سیوان میں زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 5 ہو گئی ہے۔ اس درمیان پولیس نے 16 افراد کو گرفتار بھی کیا ہے جن سے زہریلی شراب معاملے میں پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔

23 Jan 2023, 6:51 PM

این سی ٹی میں 15 فروری تک پرواز کی اجازت نہیں

دہلی سی پی نے جانکاری دی ہے کہ 15 فروری تک دہلی کے این سی ٹی میں پیرا گلائیڈر، پیرا موٹر، ہینگ گلائیڈر، بغیر انسان والے ہوائی جہاز، بغیر انسان والے ہوابازی نظام (یو اے ایس)، مائیکرو لائٹ طیارہ، دور سے کنٹرول والے طیارہ، گرم ہوا کے غبارے، چھوٹے سائز کے کنٹرول والے طیارہ، کواڈکوٹر کی پرواز کی اجازت نہیں ہے۔

23 Jan 2023, 3:55 PM

راہل گاندھی نے کہا۔ صرف چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار ہی فراہم کر سکتے ہیں روزگار

جموں و کشمیر کے ستواری میں کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے کہا کہ سچ یہ ہے کہ ملک کو صرف چھوٹے تاجر اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار ہی روزگار فراہم کر سکتے ہیں، ملک کے 2-3 بڑے صنعت کار نہیں، اسی وجہ سے ہندوستان میں بے روزگاری پھیل رہی ہے۔ کیونکہ ہندوستان کی ساری دولت 2-3 صنعت کاروں کی جیبوں میں جا رہی ہے۔


23 Jan 2023, 12:45 PM

ممبئی میں زیر تعمیر عمارت کا ملبہ گرنے سے کمسن بچی کی موت

پیر کی صبح ایک زیر تعمیر رہائشی عمارت سے پلاسٹر گرنے سے سات سالہ بچی کی موت ہو گئی۔ بی ایم سی ڈیزاسٹر کنٹرول کے مطابق یہ واقعہ جنوبی ممبئی کے چندن واڑی کے قریب رات 8 بجے کے قریب پیش آیا۔

23 Jan 2023, 10:14 AM

ترکی میں صدارتی انتخابات 14 مئی کو ہوں گے

استنبول: ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے صدارتی انتخابات مقررہ وقت سے ایک ماہ قبل 14 مئی کو ہوں گے۔ اردگان نے برسا شہرمیں نوجوانوں کے ساتھ ایک میٹنگ میں کہا، ’’آپ پہلی بار الیکشن میں ووٹ دیں گے، جو 14 مئی کو منعقد ہوگا۔ اس سے قبل جنوری میں، اردگان نے کہا تھا، ’’موسم کی صورتحال کی روشنی میں" عام انتخابات کو 18 جون سے پہلے کی تاریخ میں دوبارہ شیڈول کیا جاسکتا ہے۔


23 Jan 2023, 9:05 AM

گیان واپی مسجد کے احاطے میں شرنگار گوری کی باقاعدہ پوجا والی عرضی پر آج ہوگی سماعت

وارانسی کے گیان واپی احاطہ میں واقع شرنگار گوری کی باقاعدہ پوجا کے حق کے مطالبہ کے معاملے میں آج سماعت ہونے والی ہے۔ اس سلسلے میں آدی وشویشور اور گیان واپی سے متعلق چار درخواستوں پر سماعت ہونی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔