مودی حکومت مہنگائی سے متعلق سوالوں پر راہِ فرار کیوں اختیار کر رہی! اپوزیشن کا مظاہرہ جاری

آج پھر پارلیمنٹ احاطہ میں مہاتما گاندھی کے مجسمہ کے سامنے مہنگائی کے ایشو پر کانگریس اراکین پارلیمنٹ سمیت اپوزیشن لیڈروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

مانسون اجلاس میں مہنگائی کے ایشو پر ہنگامہ جاری ہے۔ گزشتہ کئی دنوں سے ایوان میں مہنگائی کا ایشو چھایا ہوا ہے۔ اپوزیشن کا الزام ہے کہ حکومت مہنگائی سمیت کئی ایشوز پر جواب دینے سے راہِ فرار اختیار کر رہی ہے۔ آج پھر پارلیمنٹ احاطہ میں مہاتما گاندھی کے مجسمہ کے سامنے مہنگائی کے ایشوز کو لے کر کانگریس اراکین پارلیمنٹ سمیت اپوزیشن لیڈروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

بدھ کو بھی اپوزیشن نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں مین مہنگائی اور بڑھی ہوئی جی ایس ٹی کے خالف جم کر مظاہرہ اور نعرے بازی کی۔ اپوزیشن کے ہنگامہ کے بعد بدھ کو دونوں ایوانوں کو ملتوی کرنا پڑا تھا۔ کانگریس سمیت اپوزیشن پارٹیاں مہنگائی کے ایشو کو دونوں ایوانوں میں زور و شور سے اٹھا رہی ہیں۔ ان دنوں تقریباً سبھی اپوزیشن پارٹیوں کے اراکین پارلیمنٹ اپنی بات کہتے ہوئے ’مہنگائی ڈائن کھائے جات ہے‘گیت کا استعمال کر رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔