اہم خبریں: گڑگاؤں، فرید آباد، سونی پت اور جھجر میں ماسک نہ پہننے پر 500 روپے جرمانہ کا اعلان

فیس ماسک، تصویر قومی آواز/ ویپن
فیس ماسک، تصویر قومی آواز/ ویپن
user

قومی آوازبیورو

21 Apr 2022, 5:41 PM

گڑگاؤں، فرید آباد، سونی پت اور جھجر میں ماسک نہ پہننے پر 500 روپے جرمانہ کا اعلان

ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھڑ نے آج اعلان کیا کہ ریاست کے چار اضلاع (گڑگاؤں، فرید آباد، سونی پت اور جھجر) کی انتظامیہ نے کورونا کی صورت حال کو قابو میں کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں۔ لوگوں کو ماسک پہننے کے لئے کہا گیا ہے اور اسے نہیں پہننے والوں پر 500 روپے کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔‘‘

21 Apr 2022, 1:44 PM

کانگریس کا نمائندہ وفد جہانگیر پوری پہنچا، متاثرین سے ہوئی ملاقات

کانگریس لیڈر اجے ماکن کی قیادت میں کانگریس نمائندہ وفد جہانگیر پوری میں توڑ پھوڑ مہم سے متاثر کنبوں سے ملاقات کرنے پہنچ گیا ہے۔ پارٹی کے نمائندہ وفد میں شامل عمران پرتاپ گڑھی نے کہا کہ ’’کل جس طرح سے سرکاری استحصال ہوا ہے ہم اس کے خلاف آج متاثرین سے ملنے جا رہے ہیں اور لوٹ کر سونیا گاندھی جی کو رپورٹ سونپیں گے اور اس کے بعد پارٹی آگے کی کارروائی کرے گی۔‘‘

اس موقع پر اجے ماکن نے کہا کہ میں آپ سب سے کہنا چاہتا ہوں کہ برائے کرم اس عمل کو مذہب کے چشمے سے نہ دیکھیں۔ یہ صرف غریب کے پیٹ پر لات مارنے کی کارروائی ہے۔ یہ اس لیے ہوا ہے کیونکہ ہمارے ملک میں بے روزگاری، مہنگائی سے سب سے زیادہ متاثر غریب ہیں، ان کا دھیان بھٹکانے اور انھیں مذہب کے نام پر تقسیم کرنے کی کوشش ہوئی ہے۔‘‘

21 Apr 2022, 11:50 AM

جہانگیر پوری میں دو ہفتے تک نہیں ہوگی کوئی توڑ پھوڑ، سپریم کورٹ کا حکم

سپریم کورٹ نے جہانگیر پوری میں بلڈوزر کی کارروائی سے متعلق معاملے میں سماعت دو ہفتے کے لیے ٹال دی ہے۔ ان دو ہفتوں تک جہانگیر پوری میں جوں کا توں حالت برقرار رکھنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔ یعنی دو ہفتوں تک ایم سی ڈی جہانگیر پوری میں بلڈوزر چلانے کی کارروائی نہیں کر سکے گی۔ عدالت نے اس معاملے میں سبھی فریقوں سے جواب طلب کیا ہے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ سبھی لوگ ایک دوسرے کی دلیلوں پر جواب دیں۔ ہم سبھی عرضیوں پر غور کر رہے ہیں۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ ہمارے حکم کے بعد بھی کارروائی چلتی رہی ہے، تو ہم اسے بھی سنجیدگی سے لیتے ہیں۔ سپریم کورٹ نے واضح کر دیا ہے کہ جوں کا توں حالت برقرار رکھنے سے متعلق جو حکم صادر کیا گیا ہے وہ صرف دہلی کے لیے ہے۔


21 Apr 2022, 11:14 AM

جہانگیر پوری بلڈوزر کارروائی پر سپریم کورٹ میں سماعت شروع

جہانگیر پوری میں ہوئی بلڈوزر کی کارروائی پر سپریم کورٹ میں سماعت شروع ہو گئی ہے۔ اس سے پہلے سپریم کورٹ نے بدھ کو اس معاملے میں حکم جاری کرتے ہوئے بلڈوزر کی کارروائی پر فوری روک لگا دی تھی۔ ساتھ ہی جہانگیر پوری میں جوں کا توں حالت برقرار رکھنے کی ہدایت بھی دی گئی تھی۔

21 Apr 2022, 10:15 AM

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2380 نئے معاملے

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 2380 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ 1,231 افراد کو ڈسچارج کیا گیا اور 56 افراد کی کورونا سے موت ہو گئی۔


21 Apr 2022, 8:28 AM

جموں و کشمیر کے بارہمولہ میں ملی ٹنٹوں کے ساتھ تصادم، 3 جوان زخمی، آپریشن جاری

جموں و کشمیر کے بارہمولہ کے پارسوانی علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان تصادم جاری ہے۔ تصادم میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ان میں ایک شہری بھی زخمی ہوا ہے۔ اس وقت آپریشن جاری ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔