اہم خبریں: ’متروں‘ پر ملک کا پیسہ لٹانا اور کسانوں کو الگ الگ طریقے سے ڈرانا، یہ ہے پی ایم کی ’پنچ-کِل‘ پالیسی: راہل گاندھی

راہل گاندھی / ٹوئٹر
راہل گاندھی / ٹوئٹر
user

قومی آوازبیورو

16 Nov 2022, 9:37 PM

’متروں‘ پر ملک کا پیسہ لٹانا اور کسانوں کو الگ الگ طریقے سے ڈرانا، یہ ہے پی ایم کی ’پنچ-کِل‘ پالیسی: راہل گاندھی

راہل گاندھی نے مودی حکومت پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ ’متروں‘ پر ملک کا پیسہ لٹانا اور اَن داتاؤں (کسانوں) کو الگ الگ طریقے سے ڈرانا، یہی ہے وزیر اعظم کی ’پنچ-کِل‘ پالیسی۔ انھوں نے ٹوئٹ کر بتایا کہ بی جے پی حکومت کے ذریعہ 8 سالوں میں سرمایہ داروں کے 915697 کروڑ روپے قرض معاف کر چکی ہے، لیکن کسانوں کا ایک بھی پیسہ نہیں۔

16 Nov 2022, 6:57 PM

اتر پردیش کے نوئیڈا میں تسیانا اراضی گھوٹالہ معاملہ میں 3 ملزمین کی گرفتاری

اتر پردیش کے نوئیڈا واقع تسیانا اراضی گھوٹالہ میں 3 ملزمین کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ اس تعلق سے اے سی پی بھارتی سنگھ نے کہا کہ ’’ثبوت کی بنیاد پر باقی کی گرفتاری بھی کی جائے گی۔‘‘

16 Nov 2022, 1:53 PM

بم کی جھوٹی اطلاع پر ایک شخص کو جیل کی سزا

حیدرآباد: پولیس کنٹرول روم کو بم کی جھوٹی اطلاع دینے والے ایک شخص کو عدالت نے 18دن کی جیل کی سزا سنائی ہے۔ پرانا شہرحیدرآباد کے سنتوش نگر سے تعلق رکھنے والے اس نوجوان نے منگل کو تقریباً دس بجے پولیس کو فون کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس سدن، سعیدآباد علاقہ میں بم رکھا گیا ہے۔ اس کی اس اطلاع کے ساتھ ہی پولیس اور بم کو ناکارہ بنانے والا اسکواڈ وہاں پہنچ گیا اور تقریباً دو گھنٹوں تک کافی تلاشی کے باوجود بھی اس علاقہ میں بم نہیں پایا گیا۔ سعیدآباد پولیس اسٹیشن میں اس خصوص میں ایک معاملہ تعزیرات ہند اور پولیس ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ پولیس کو بعد ازاں پتہ چلا کہ یہ فون کال سنتوش نگر علاقہ سے کیا گیا جس کا پتہ چلاتے ہوئے پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ اس کوعدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے اس ملزم کو 18دن کی جیل کی سزا سنائی۔


16 Nov 2022, 12:02 PM

کٹھوعہ عصمت دری معاملے میں سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ، ملزم شبھم پر بالغ کی طرح چلے گا مقدمہ

2018 کٹھوعہ عصمت دری معاملے میں سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ آیا ہے، کورٹ نے اپنے حکم میں کہا کہ ملزم شبھم سنگرام پر ایک بالغ کے طور پر مقدمہ چلایا جائے نہ کہ نابالغ کے طور پر۔

16 Nov 2022, 10:05 AM

ڈونالڈ ٹرمپ نے 2024 میں امریکی صدارتی الیکشن لڑنے کا کیا اعلان

صدر کے طور پر ڈونالڈ ٹرمپ مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرنے کی امید میں سال 2020 کا امریکی صدر انتخاب لڑے، لیکن انہیں ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا۔


16 Nov 2022, 9:13 AM

روس یوکرین جنگ کے درمیان پولینڈ میں گری روسی میزائل، دو افراد ہلاک

روس اور یوکرین کی جنگ کے درمیان روسی میزائل پولینڈ میں گری ہے۔ پولینڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی سرزمین پر روسی میزائل گرنے سے دو شہری مارے گئے ہیں۔ یہ میزائل یوکرین کی سرحد کے قریب پولینڈ کے گاؤں پریجے وڈو میں گری ہے۔ اس واقعے نے پوری دنیا میں ہلچل مچا دی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔