اہم خبریں LIVE: ٹینس اسٹار روجر فیڈرر نے ریٹائرمنٹ کا کیا اعلان، لیور کپ 2022 ہوگا آخری ٹورنامنٹ

ٹینس اسٹار روجر فیڈرر نے ریٹائرمنٹ کا کیا اعلان، لیور کپ 2022 ہوگا آخری ٹورنامنٹ
سوئٹزرلینڈ کے اسٹار ٹینس کھلاڑی روزر فیڈرر نے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔ 41 سالہ فیڈرر نے ٹوئٹر پر جذباتی پوسٹ شیئر کر اس بات کا اعلان کیا۔ فیڈرر آئندہ ہفتہ لندن میں ہونے والے لیور کپ میں آخری بار پروفیشنل سطح پر کھیلتے ہوئے دکھائی دیں گے۔
حجاب تنازعہ: ’تعلیمی اداروں کو اپنا یونیفارم طے کرنے کا اختیار‘، سپریم کورٹ کا تبصرہ
سپریم کورٹ نے تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے پر پابندی کے خلاف داخل عرضیوں پر سماعت کرتے ہوئے آج انتہائی اہم تبصرہ کیا۔ جمعرات کے روز سپریم کورٹ نے کہا کہ اصول کے مطابق تعلیمی اداروں کو اپنا یونیفارم طے کرنے کا اختیار ہے، اور حجاب یونیفارم سے الگ ایک چیز ہے۔ سپریم کورٹ کا یہ تبصرہ حجاب پر پابندی کے خلاف سپریم کورٹ پہنچیں طالبات اور دیگر لوگوں کے لیے مایوس کن کہا جا سکتا ہے، کیونکہ یہی دلیل کرناٹک کے اس اسکول نے بھی پیش کی تھی جہاں سب سے پہلے حجاب کا معاملہ اٹھا تھا۔ بہرحال، حجاب تنازعہ کو لے کر سپریم کورٹ میں سماعت ابھی ختم نہیں ہوئی ہے اور آئندہ پیر کے روز بھی یہ سماعت جاری رہے گی۔
کرناٹک میں تبدیلی مذہب مخالف بل پیش، وزیر قانون نے کہا ’ہم اپنے مذہب کی حفاظت کر رہے ہیں‘
کرناٹک کے وزیر قانون جے سی مدھوسوامی نے کہا ’’ہم اپنے مذہب کی حفاظت کر رہے ہیں، ہم اس بل کو جبری تبدیلی مذہب پر روک لگانے کے لئے پیش کر رہے ہیں۔ ہم کسی کی آزادی پر قدغن نہیں لگا رہے۔‘‘ خیال رہے کہ کرناٹک کی قانون ساز کونسل میں تبدیلی مذہب مخالف بل پیش کر دیا گیا ہے۔ منظوری حاصل ہونے پر اس بل کو کرناٹک قانون ساز اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔
انسانی اسمگلنگ معاملہ میں گلوکار دلیر مہندی کو پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ سے راحت
دلیر مہندی کو انسانی اسمگلنگ معاملہ میں پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ سے راحت ملی ہے۔ ہائی کورٹ نے 2003 کے اس معاملہ میں پٹیالہ کی عدالت کے اس فیصلہ پر روک لگا دی ہے، جس میں انہیں دو سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
وزیر اعظم نریندر مودی ازبکستان کے لئے روانہ، ایس سی او اجلاس میں کریں گے شرکت
وزیر اعظم نریندر مودی آج ازبکستان کے لئے روانہ ہو گئے۔ روانگی کے وقت انہوں نے اپنے بیان میں کہا ’’میں صدر ازبکستان شوکت میرضیایف کی دعوت پر شنگھائی کوآپریشن آرگینائیزیشن (ایس سی او) کے ملکی سربرہان کے اجلاس میں شرکت کے لئے سمرقند کے دورے پر روانہ ہو رہا ہوں۔‘‘
لکھیم پور میں مردہ پائی گئیں بہنوں کا پوسٹر مارٹم مکمل، لاشیں اہل خانہ کے سپرد کر دی گئیں، یوپی پولیس
لکھیم پور کھیری میں دو دلت بہنوں کی لاشیں برآمد ہونے کے معاملہ میں یوپی کے اے ڈی جی (لا اینڈ آرڈر) پرشانت کمار نے اپنے بیان میں کہا ’’ہمیں 14 ستمبر کو اطلاع ملی تھی کہ دو بہنوں لاشیں لٹکی ہوئی حالت میں پائی گئی ہیں۔ تمام ملزمان کو 24 گھنٹے میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کارروائی میں ایک ملزم زخمی ہوا ہے۔ پوسٹ مارٹم مکمل ہو چکا ہے اور لاشیں اہل خانہ کے سپرد کر دی گئی ہیں۔‘‘
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔