اہم خبریں: کورونا کے دور میں 80 کروڑ افراد کو ہر مہینے 5 کلو مفت راشن فراہم کیا گیا، مرکزی وزیر پیوش گوئل

پیوش گوئل، تصویر سوشل میڈیا
پیوش گوئل، تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

13 Apr 2022, 7:26 PM

کورونا کے دور میں 80 کروڑ افراد کو ہر مہینے 5 کلو مفت راشن فراہم کیا گیا، مرکزی وزیر پیوش گوئل

مرکزی وزیر پیوش گوئل نے کہا کہ کورونا کے دور میں 80 کروڑ لوگوں کو ہر ماہ 5 کلو تک مفت راشن فراہم کیا گیا۔ اس پر 340000 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔ پردھان منتری غریب کلیان انا یوجنا کے تحت غریبوں کو 1000 لاکھ میٹرک ٹن اناج پہنچایا گیا۔

13 Apr 2022, 6:05 PM

بھوپیش بگھیل کی امت شاہ سے ملاقات، نکسل متاثرہ چھتیس گڑھ کے لئے خصوصی امداد کا مطالبہ

چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے آج مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے دہلی میں ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد بھوپیش بگھیل نے کہا، ’’میں نے وزیر داخلہ سے ملاقات کی اور چھتیس گڑھ سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ چھتیس گڑھ سے سی آر پی ایف کے لیے تقریباً 11000 کروڑ روپے کی ادائیگی کاٹی گئی۔ میں نے اسے معاف کرنے کا مطالبہ کیا، جس طرح شمال مشرق کے لئے کیا جاتا ہے۔ 2021 میں تمام نکسل متاثرہ ریاستوں کے لیے خصوصی امداد بند کر دی گئی تھی۔ میں نے اسے دوبارہ شروع کرنے کی درخواست کی۔‘‘

13 Apr 2022, 3:41 PM

اشتعال انگیز تقریر معاملہ میں اکبرالدین اویسی کو ملی راحت، خصوصی کورٹ نے کیا بری

حیدر آباد میں اراکین پارلیمنٹ اور اراکین اسمبلی کے لیے اسپیشل سیشن کورٹ نے اے آئی ایم آئی ایم لیڈر اکبرالدین اویسی کو نرمل اور نظام آباد ضلع سے متعلق دو اشتعال انگیز تقریر کے معاملوں میں بری کر دیا ہے۔


13 Apr 2022, 12:37 PM

شملہ میں سبزیوں کی قیمت آسمان پر، لیموں 400 روپے کلو فروخت ہو رہے

ہماچل پردیش کے شملہ میں سبزیوں کی قیمتیں بے تحاشہ بڑھ رہی ہے۔ اس مہنگائی کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ شملہ میں لیموں کی قیمت 400 روپے کلو تک پہنچ گئی ہے۔ ایک خریدار نے کہا کہ ’’سبزیوں کی قیمتیں بڑھتی جا رہی ہیں۔ ایک ہفتے پہلے انہی سبزیوں کی قیمت کچھ اور تھی۔ پٹرول و ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کے سبب سبزی کی قیمت بڑھ رہی ہے۔‘‘

13 Apr 2022, 9:23 AM

ادلب میں اسنائپر فائرنگ سے شامی فوجی ہلاک

ماسکو: شام میں روسی وزارت دفاع کے مرکز کے ایک فوجی اہلکار نے بتایا کہ شمال مغربی صوبہ ادلب کے کفر نبل قصبے کے قریب ایک شامی فوجی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔ ایڈمرل اولیگ ژوراولیو نے بتایا ’’کفر نبل شہر کے قریب کرانسفرا میں دہشت پسندوں کی جانب سے تعینات سرکاری فورسز کو نشانہ بناکر کی گئی اسنائپر فائرنگ میں ایک شامی فوجی مارا گیا ہے۔"

انہوں نے ایک نیوز بریفنگ میں بتایا کہ دہشت گرد نصرہ فرنٹ کے تھے جو روس میں دہشت گردی کے لیے ایک ممنوعہ جہادی گروپ ہے۔ ژوراولیوف نے کہا ’’شام کے لاذقیہ اور حلب میں تعینات شامی حکومتی فورسز پر پانچ مرتبہ کی گئی گولہ باری کے حملوں میں بھی اسی تنظیم کا ہاتھ تھا، جس میں دو شامی فوجی اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔


13 Apr 2022, 8:26 AM

گروگرام میں عقیدت مندوں پلائی نشہ آور فروٹی، 10 بچوں سمیت 28 افراد بیمار

ہریانہ کے گروگرام کے مبارک پور، فرخ نگر میں پرساد کے نام پر عقیدت مندوں کو نشہ آور اشیاء دینے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ماتا کے میلے میں آنے والے عقیدت مندوں کو فروٹی میں نشہ ملا ہوا مشروب پلایا گیا۔ شراب پینے سے 28 افراد کی طبیعت بگڑ گئی۔ سبھی کو سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بیماروں میں 10 بچے بھی شامل ہیں۔ پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔