اہم خبریں: بھگوان رام نے سماج کو متحد کرنے کا کام کیا، ہم بھی اسی راستے پر چل رہے ہیں، بھوپیش بگھیل

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

10 Apr 2022, 10:17 PM

بھگوان رام نے سماج کو متحد کرنے کا کام کیا، ہم بھی اسی راستے پر چل رہے ہیں، بھوپیش بگھیل

چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے ریاستی حکومت کے بلند نظر 'رام ون گمن ٹورازم سرکٹ' پروجیکٹ کے ایک حصے کے طور پر جنجگیر-چمپا ضلع میں تزئین و آرائش شدہ شیورینارائن مندر کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر بھوپیش بگھیل نے کہا ’’بھگوان رام نے سماج کو متحد کرنے کا کام کیا ہے۔ ہم بھی سب کو متحد کرنے کے اسی راستے پر چل رہے ہیں۔ چھتیس گڑھ کی اعلی ثقافت اور روایات ہیں چاہے وہ 'دواپر یوگ' ہو یا تریتا یوگ'، چھتیس گڑھ کے بغیر کسی دور کا ذکر نہیں کیا جا سکتا۔‘‘

10 Apr 2022, 8:06 PM

معاشی بحران کا شکار سری لنکا میں عوامی احتجاج جاری

معاشی بحران کا شکار سری لنکا کی راجدھانی کولمبو میں لوگ حکومت کے خلاف لگاتار احتجاج کر رہے ہیں۔ اس دوران ہزاروں مظاہرین شہر کی سڑکوں پر نکل آئے اور مہنگائی کے خلاف نعرے بازی کی۔

10 Apr 2022, 4:56 PM

غیر ملکی مداخلت سے اقتدار کی تبدیلی کے خلاف آزادی کی جنگ آج سے شروع، عمران خان

پاکستان کے رخصت پذیر وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئٹ کیا، ’’پاکستان 1947 میں ایک آزاد ریاست بنا لیکن حکومت کی تبدیلی کی غیر ملکی سازش کے خلاف آج پھر سے آزادی کی جدوجہد شروع ہو رہی ہے۔ ہمیشہ ملک کے عوام نے اپنی خودمختاری اور جمہوریت کا دفاع کیا ہے۔‘‘


10 Apr 2022, 3:29 PM

راج ٹھاکرے مری ہوئی پارٹی کو زندہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، وزیر آدتیہ ٹھاکرے

ایم این ایس کارکنان کی جانب سے شیو سینا کے صدر دفتر کے باہر لاؤڈ اسپیکر پر ہنومان چالیسا بجائے جانے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے مہاراشٹر کے وزیر آدتیہ ٹھاکرے نے کہا، ’’وہ مری ہوئی پارٹی کو زندہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہمارے ہندتوا کے بارے میں سب جانتے ہیں۔ ہم نے جو وعدے کئے تھے انہیں پورا کریں گے۔‘‘

10 Apr 2022, 2:12 PM

میاں شہباز شریف پاکستانی وزارت عظمیٰ کے امیدوار نامزد

متحدہ اپوزیشن نے میاں شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کر دیا ہے۔ نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لیے مسلم لیگ ن نے ایک سے زیادہ کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے ہیں، تاہم شہباز شریف متحدہ اپوزیشن کے قائد ایوان کے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔


10 Apr 2022, 1:05 PM

پاکستان کے اٹارنی جنرل خالد جاوید نے عہدے سے دیا استعفیٰ

اسلام آباد: پاکستان کی نیشنل اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پر ہفتے کو ہوئی ووٹنگ میں عمران خان کے وزیراعظم کے عہدے سے دستبردار ہونے کے بعد خالد جاوید نے بھی اٹارنی جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ روزنامہ ’'دی نیوز‘ نے اتوار کو یہ خبر دی۔ اپنا استعفیٰ پیش کرتے ہوئے جاوید نے کہا ’’میں فروری 2020 سے پاکستان کے اٹارنی جنرل کے طور پر خدمات انجام دے رہا ہوں۔ میں اس اعزاز اور خصوصی اختیار کے لئے وزیراعظم عمران خان کا تہہ دل سے شکر گزار رہوں گا۔ واضح رہے کہ پاکستان کی تاریخ میں عمران خان پہلے وزیر اعظم ہیں جنہیں تحریک عدم اعتماد کے ذریعے عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔

10 Apr 2022, 10:06 AM

چین میں کورونا کے 1318 نئے معاملے

بیجنگ: چین کے قومی صحت کمیشن نے اتوار کو کہا کہ ملک میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کی وبا کے 1318 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ کمیشن نے کہا کہ ہفتہ کو سامنے آنے والے مقامی تصدیق شدہ کیسز میں سے 1006 شنگھائی، 242 جیلن، 16 ژی جیانگ، 10 گوانگ ڈونگ اور تین بیجنگ میں رپورٹ ہوئے۔ باقی کیسز صوبائی سطح کے 12 دیگر علاقوں میں سامنے آئے ہیں۔ اس کے علاوہ 33 نئے کیس باہر سے آنے والے لوگوں کے ہیں۔ کمیشن نے کہا کہ ملک میں 25111 نئے غیر علامتی کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 25037 مقامی اور 74 باہر کے ہیں۔ شنگھائی میں 23937 اور جلین میں 755 غیر علامتی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔


10 Apr 2022, 8:17 AM

وزیراعظم مودی نے اہل وطن کو رام نومی کی مبارکباد دی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو رام نومی کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بھگوان شری رام کی مہربانی سے ہر ایک کو زندگی میں خوشی، سکون اور خوشحالی آئے۔ آج ایک ٹوئٹ میں مودی نے کہا ’’رام نومی کے موقع پر ملک کے عوام کو بہت بہت مبارکباد۔ بھگوان شری رام کی مہربانی سے سب کو زندگی میں خوشی، سکون اور خوشحالی ملے۔ جے شری رام۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔