اہم خبریں: پرینکا گاندھی نے کہا- کسان اس ملک کی روح ہے، یوگی حکومت اشتہار دے کر کسانوں کی حالت زار نہیں چھپا سکتی

پرینکا گاندھی کی فائل تصویر آئی اے این ایس
پرینکا گاندھی کی فائل تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

09 Aug 2021, 1:31 PM

پرینکا گاندھی نے کہا- کسان اس ملک کی روح ہے، یوگی حکومت اشتہار دے کر کسانوں کی حالت زار نہیں چھپا سکتی

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا کہ کسان اس ملک کی روح ہیں۔ یوپی حکومت پورے صفحے کے اشتہار دے کر کسانوں کی حالت زار نہیں چھپا سکتی۔ بتائیں آپ نے کیا کیا؟ آوارہ جانوروں کے حوالے سے؟ فصل کے نقصان کے معاوضے پر؟ گنّے کی بقایا رقم ادائیگی پر؟ سیاہ زرعی قوانین پر؟ مہنگائی اور بجلی کی قیمت کے حوالے سے؟

09 Aug 2021, 2:29 PM

گجرات، حادثے میں مرنے والوں کے لواحقین کو 4 لاکھ روپے کی امداد

گاندھی نگر: گجرات کے وزیر اعلی وجے روپانی نے پیر کو امریلی ضلع کے ساورکنڈلا دیہی علاقے میں پیش آنے والے المناک حادثے پر تعزیت پیش کی ہے اور مرنے والوں کے لواحقین کو 4 لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا۔ سجے روپانی نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سے بات کرنے کے بعد انہوں نے واقعہ کی فوری تحقیقات کرنے اور رپورٹ بھیجنے کا حکم دیا ہے اور بتایا کہ زخمیوں کو فوری اور مناسب امداد فراہم کی جائے۔ انہوں نے ایشور سے آنجہانی متوفیوں کی آتما کی شانتی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ واضح رہے کہ گجرات کے ضلع امریلی کے ساورکنڈلا دیہی علاقے میں آج ایک بے قابو ٹرک نے جھونپڑی میں سوئے ہوئے 10 افراد کو ٹکر مار دی جس میں ایک خاتون، دو لڑکیوں اور ایک نوجوان سمیت آٹھ افراد ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔

09 Aug 2021, 12:31 PM

وسطی افریقی ملک چاڈ میں فرقہ وارانہ فسادات، 21 افرد ہلاک، 20 زخمی

نجا مینا: وسطی افریقی ملک چاڈ کے مغربی حصے میں رونما ہوئے فرقہ وارانہ فسادات میں کم از کم 21 افراد ہلاک اور 20 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ میڈیا نے یہ رپورٹ دی ہے۔ الوحدہ اخبار نے مقامی حکام کے حوالے سے خبر دی کہ چاڈ کے حجر لیمس علاقے میں فرقہ وارانہ جھڑپیں ہوئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کھیت کی زمین کے تنازعہ میں کئی گھنٹوں تک جھڑپیں جاری رہیں، جس میں کم از کم 21 افراد ہلاک اور 20 افراد زخمی ہوگئے۔ فسادات سے نمٹنے کے لئے سیکورٹی فورسز اور ایک وزارتی وفد کو جائے وقوعہ پر بھیجا گیا ہے۔ تشدد بھڑکانے اور جھڑپوں میں ملوث کئی افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔


09 Aug 2021, 10:38 AM

حزب اختلاف کی جماعتیں حکومت کے خلاف متحد، آئندہ حکمت عملی کے لئے اجلاس کا انعقاد

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کی باقی مدت کے حوالہ سے حکمت عملی تیار کرنے کے لئے حزب اختلاف نے آج ایک اہم اجلاس طلب کیا، جس میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی بھی موجود رہے۔ میٹنگ میں راہل گاندھی کے علاوہ حزب اختلاف کی متعدد جماعتوں کے لیڈران نے شرکت کی۔

حزب اختلاف کے اجلاس میں راہل گاندھی کے علاوہ کانگریس کے ملکارجن کھڑگے اور ادھیر رنجن چودھری، شیوسینا کے سنجے راؤت اور آر جے ڈی کے منوج جھا نے شرکت کی۔ میٹنگ میں کانگریس، ڈی ایم کے، ٹی ایم سی، این سی پی، شیو سینا، آر جے ڈی، سماجوادی پارٹی، سی پی آئی ایم، عام آدمی پارٹی، سی پی آئی، آئی یو ایم ایل، آر ایس پی، نیشنل کانفرنس اور ایل جے ڈی کے نمائندگان شریک ہوئے۔

09 Aug 2021, 9:00 AM

برازیل میں کورونا کے 13893 نئے کیسز، 399 اموات

برازیلیا: برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ- 19) وبا کے 13893 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 20.16 لاکھ ہوگئی ہے۔ وزارت صحت نے اتوار کی دیر رات یہ اطلاع دی۔ وزارت کے مطابق اس دوران کورونا وائرس سے 399 افراد کی موت بھی ہوئی ہے جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 563151 ہو گئی ہے۔ برازیل میں اب تک 18.9 لاکھ سے زائد افراد اس وبا کو شکست دے چکے ہیں۔ اس سے ایک دن پہلے ملک میں کورونا کے 43033 نئے کیسزسامنے آئے تھے اور 990 افراد کی موت ہوئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔