اہم خبریں: ڈر اور خدشات کے سائے میں عتیق احمد کو گجرات سے یوپی لایا گیا، نینی جیل بنا نیا ٹھکانہ

عتیق احمد، فائل تصویر آئی اے این ایس
عتیق احمد، فائل تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

27 Mar 2023, 7:22 PM

عتیق احمد کو گجرات سے صحیح سلامت پریاگ راج لایا گیا، نینی جیل نیا ٹھکانہ

اتر پردیش کے زور آور لیڈر عتیق احمد کو گجرات کی جیل سے نکال کر یوپی پولیس کی ٹیم پریاگ راج پہنچ چکی ہے۔ یہاں عتیق احمد کو سیدھے نینی جیل لے جایا گیا جہاں اسے رکھنے کے لیے پہلے سے سبھی انتظامات کر لیے گئے تھے۔ یوپی پولیس کی ٹیم گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ اتوار کی شام تقریباً 5.40 بجے عتیق کو لے کر سابرمتی جیل سے نکلی تھی اور 1300 کلومیٹر کا سفر طے کر کے پیر کی شام تقریباً 4.30 بجے پریاگ راج پہنچی۔ اس کے بعد شام تقریباً 5.30 بجے قافلہ نینی جیل پہنچا۔

27 Mar 2023, 2:24 PM

اڈانی معاملے پر مودی حکومت پر راہل گاندھی کا حملہ، کہا- وزیر اعظم جی نہ کوئی جانچ، نہ جواب! آخر اتنا خوف کیوں؟

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ایک بار پھر مودی حکومت پر حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایل آئی سی کا سرمایہ، اڈانی کو! ایس بی آئی کا سرمایہ، اڈانی کو! ای پی ایف او کا سرمایہ بھی، اڈانی کو! ’موڈانی‘ کے سامنے آنے کے بعد بھی عوام کی ریٹائرمنٹ کی رقم اڈانی کی کمپنیوں میں کیوں لگائی جا رہی ہے؟ وزیراعظم جی، نہ کوئی جانچ، نہ کوئی جواب! آخر اتنا خوف کیوں؟

27 Mar 2023, 12:57 PM

اڈانی ایشو کے خلاف کالے کپڑوں میں اپوزیشن ممبران پارلیمنٹ کا مظاہرہ، سونیا گاندھی بھی شریک

اپوزیشن جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ نے کالے کپڑے پہن کر اڈانی معاملے پر پارلیمنٹ میں گاندھی مجسمہ کے قریب احتجاج کیا۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور یو پی اے کی چیئرپرسن سونیا گاندھی بھی احتجاج میں شامل ہوئیں۔


27 Mar 2023, 11:35 AM

پارلیمنٹ میں اڈانی معاملے پر ہنگامہ آرائی کے بعد لوک سبھا 4 بجے اور راجیہ سبھا دوپہر 2 بجے تک ملتوی

پارلیمنٹ میں اپوزیشن ارکان کے احتجاج کے درمیان کارروائی شروع ہونے کے چند منٹوں میں ہی دونوں ایوانوں کو کارروائی ملتوی کر دی گئی۔ راجیہ سبھا آج دوپہر 2 بجے تک اور لوک سبھا کی کارروائی 4 بجے تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ اڈانی گروپ اور راہل گاندھی کی نااہلی کے معاملے پر نعرے لگائے جا رہے تھے۔

27 Mar 2023, 10:33 AM

بی جے پی جمہوریت کو ختم کر رہی ہے، ہم عوام، جمہوریت کے لیے لڑ رہے ہیں... کھڑگے

کانگریس صدر کھڑگے نے کہا کہ اگر ان (پی ایم مودی) کے پاس ایسا جادو ہے کہ 2.5 سال میں 12 لاکھ کروڑ بن سکتے ہیں، وہ ہم ملک کے لوگوں کو بتائیں گے، اس میں ذاتی احتجاج کیا ہے؟ ہم عوام، جمہوریت کے لیے لڑ رہے ہیں۔ میں ان لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو اس مہم کا ساتھ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی جمہوریت کو ختم کر رہی ہے۔ نریندر مودی جی جمہوریت نہیں چاہتے، اسی لیے ہم احتجاج کر رہے ہیں۔ ہماری مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کا مطالبہ بھی نہیں مانا جا رہا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ سچ سامنے آئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔