اہم خبریں LIVE: ’چاہے کتنی بھی بار میرے گھر پولیس بھیجو، میں پھر بھی سچائی کے لیے لڑوں گا‘، راہل گاندھی

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی، تصویر ٹوئٹر INCIndia</p></div>

راہل گاندھی، تصویر ٹوئٹر INCIndia

user

قومی آوازبیورو

20 Mar 2023, 9:16 PM

میرے خلاف کتنے بھی معاملے درج کرا دو، میں پھر بھی سچائی کے لیے لڑوں گا: راہل گاندھی

کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے آج کیرالہ کے وائناڈ میں کہا کہ ’’میں بی جے پی، آر ایس ایس یا پولیس سے نہیں ڈرتا۔ میرے خلاف چاہے کتنے بھی معاملے درج کیے جائیں یا کتنی بار بھی میرے گھر پولیس بھیج کر میری بے عزتی کی جائے، میں پھر بھی سچائی کے لیے لڑوں گا۔‘‘ راہل گاندھی نے طنز کستے ہوئے یہ بھی کہا کہ ’’ہمیشہ جھوٹ بولنے والے ایماندار لوگوں کو نہیں سمجھ پائیں گے۔‘‘

20 Mar 2023, 8:43 PM

راجدھانی دہلی میں زوردار بارش

پیر کے روز راجدھانی دہلی میں زوردار بارش کا نظارہ دیکھنے کو ملا۔ دیر شام ہوئی اس بارش سے کچھ مقامات پر آبی جماؤ کا نظارہ ضرور دیکھنے کو ملا لیکن موسم خوشگوار ہو گیا۔ غازی آباد اور نوئیڈا کے علاقوں میں بھی بارش نے موسم کو سہانا بنا دیا ہے اور گرمی کی تپش کو دور کر دیا ہے۔

20 Mar 2023, 6:32 PM

پدما لکشمی نے کیرالہ کی پہلی ٹرانس جینڈر وکیل بننے کا شرف حاصل کیا

بار کونسل آف کیرالہ کے ذریعہ اتوار کو منعقد ایک تقریب میں پدما لکشمی کی شکل میں کیرالہ کو پہلی ٹرانس جینڈر وکیل مل گئی۔ تقریب میں انھیں وکیل کی شکل میں نامزد کیا گیا۔ ٹرانس جینڈر خاتون لکشمی، جنھوں نے گورنمنٹ لاء کالج ایرناکولم سے لا گریجویشن کیا تھا، انھوں نے اب ریاست میں سیاہ کپڑے پہننے والی پہلی ٹرانس جینڈر بن کر اپنا نام ریکارڈ بک میں درج کرا لیا ہے۔


20 Mar 2023, 2:21 PM

وزیر زراعت سے ملاقات کے بعد کسانوں کا اعلان، کہا- 20 دن بعد کریں گے بڑی تحریک

دہلی کے رام لیلا میدان میں کسانوں کی ایک مہاپنچایت منعقد ہو رہی ہے۔ دوسری جانب وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر کے ساتھ کسانوں کی ملاقات ختم ہو گئی ہے۔ کسان لیڈر ڈاکٹر درشن پال نے میٹنگ کے بعد بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ یہ حکومت ہمیں بغیر احتجاج کے ایم ایس پی نہیں دے گی۔ ساتھ ہی کہا کہ اگر ہماری بات نہ مانی گئی تو آنے والے 20-21 دنوں میں ایک بڑی تحریک چلائیں گے۔

20 Mar 2023, 12:12 PM

ہماچل کے چمبہ میں زلزلہ، کسی جان ومال کے نقصان کی اطلاع نہیں

شملہ: ہماچل پردیش کے ضلع چمبہ میں پیر کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں سے باہر بھاگنے لگے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق فی الحال زلزلے سے ضلع میں کسی جان ومال کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4 کے قریب تھی۔ خیال کیا جاتا ہے کہ اس کا مرکز پڑوسی ریاست جموں و کشمیر میں تھا۔ صبح تقریباً 8.08 بجے زلزلے کے جھٹکے دو سیکنڈ تک محسوس کیے گئے۔


20 Mar 2023, 11:16 AM

لوک سبھا و راجیہ سبھا میں ہنگامہ، کاروائی 2 بجے تک ملتوی

پارلیمنٹ کے اجلاس کا دوسرا ہفتہ شروع ہو گیا ہے۔ لیکن سیشن شروع ہوتے ہی اڈانی معاملے پر لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن نے اپنے مطالبوں کو لے کر احتجاج کیا، جس کے چلتے دونوں ایوانوں کی کاروائی 2 بجے تک ملتوی ہوگئی۔

20 Mar 2023, 10:01 AM

کولمبیا میں ہیلی کاپٹر حادثے میں چار فوجی جوانوں کی موت

بگوٹا: کولمبیا میں چوکو ڈویژن کے دارالحکومت کوئبڈو میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس میں چار فوجی ہلاک ہو گئے۔ کولمبیا کے صدر گسٹاو پیٹرو نے یہ اطلاع دی۔ پیٹرو نے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر کہا کہ "کوئبڈو میں طیارے کے حادثے میں کوئی زندہ نہیں بچا ہے۔" انہوں نے بتایا کہ جب حادثہ ہوا تو ہیلی کاپٹر سامان لے جا رہا تھا۔ وہیں چوکو ڈویژن کے گورنر فرلن پیریا نے کہا کہ حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔