اہم خبریں: بس کھائی میں پلٹی، دو مسافروں کی موت، دو درجن زخمی

<div class="paragraphs"><p>حادثہ، تصویر یو این آئی</p></div>

حادثہ، تصویر یو این آئی

user

قومی آوازبیورو

19 Jun 2023, 12:33 PM

بس کھائی میں پلٹی، دو مسافروں کی موت، دو درجن زخمی

مورینا: مدھیہ پردیش کے ضلع مورینا میں پرائیویٹ مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں پلٹ گئی جس سے دو مسافروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ دو درجن مسافر زخمی ہو گئے۔ پولس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ کل دیر رات بس دتیا سے سبل گڑھ کی طرف جا رہی تھی۔ یہ بس بے قابو ہو کر مورینا - سبل گڑھ روڈ پر سکروڈا گاؤں کے نزدیک کھائی میں جا گری جس سے دو مسافروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور تقریباً دو درجن مسافرین زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں سے ایک درجن مسافروں کو علاج کے لیے جورہ میں داخل کرایا گیا ہے اور دیگر شدید زخمیوں کو مورینا اور گوالیار ریفر کر دیا گیا ہے۔ پولس ذرائع کا کہنا ہے کہ بس میں گنجائش سے زیادہ مسافر سوار تھے اور کچھ مسافر بس کی چھت پر بھی بیٹھے ہوئے بتائے جاتے ہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

19 Jun 2023, 9:36 AM

میکسیکو کے ساحل پر 6.4 شدت کا زلزلہ

میکسیکو سٹی: خلیج کیلیفورنیا میں میکسیکو کے ساحل پر 6.4 شدت کے زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ یہ اطلاع یورپی-میڈیٹیرینین سیسمولوجیکل سینٹر (EMSC) نے دی ہے۔ اطلاع کے مطابق یہ زلزلہ اتوار کے روز 20:30 بجے آیا، جس کا محل وقوع سطح زمین سے تقریباً 10 کلومیٹر (6 میل) کی گہرائی میں تھا۔ ای ایم ایس سی نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز میکسیکو کی شمال مغربی ریاست سینالوا کے دارالحکومت کلیاکن شہر سے تقریباً 186 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع تھا۔ کلیاکن کی مجموعی آبادی 675,000 افراد پر مشتمل ہے۔ زلزلہ میں مالی یا جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔