اہم خبریں: گردابی طوفان ’بپرجوئے‘ کی وجہ سے گجرات میں اٹھ رہیں اونچی لہریں، متاثرہ علاقوں میں 56 ٹرینیں رد

<div class="paragraphs"><p>گردابی طوفان، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

گردابی طوفان، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

12 Jun 2023, 7:49 PM

گردابی طوفان ’بپرجوئے‘ کی وجہ سے گجرات میں اٹھ رہیں اونچی لہریں

گجرات کے ساحل پر گردابی طوفان ’بپرجوئے‘ کی وجہ سے اونچی لہریں اٹھنی شروع ہو گئی ہیں۔ اس کو مدنظر رکھتے ہوئے ریلوے نے کئی ٹرینیں رد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریلوے کی طرف سے دی گئی جانکاری کے مطابق گجرات کے ان علاقوں میں جو گردابی طوفان بپرجوئے سے متاثر ہیں، پیر کے روز 56 ٹرینیں رد کی گئی ہیں۔ اتنا ہی نہیں، منگل سے 15 جون تک مجموعی طور پر 95 ٹرینیں کینسل رہیں گی۔

12 Jun 2023, 3:26 PM

’ہر مہینے ایک نیا گھوٹالہ ہو رہا‘، جبل پور میں پرینکا گاندھی نے بی جے پی پر کیا شدید حملہ

مدھیہ پردیش کے جبل پور میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا کہ ’’ان کے (بی جے پی کے) دلوں میں آپ کے لیے کوئی محبت نہیں ہے۔ یہاں آ کر اعلانات کرتے ہیں، اور انھیں پورا نہیں کرتے۔ بڑی بڑی باتیں ہوتی ہیں، ڈبل انجن اور ٹریپل انجن کی باتیں ہوتی ہیں۔ یہ ہماچل اور کرناٹک میں بھی یہی کہتے تھے۔ عوام نے انھیں دِکھا دیا کہ یہ ڈبل انجن کی باتیں بند کرو اور کام کرو، نہیں تو نکال دیں گے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’ریاست میں تقریباً ہر مہینے ایک نیا گھوٹالہ ہو رہا ہے۔ انھوں نے مہاکال کو نہیں بھی نہیں چھوڑا۔ ہوا سے مورتیاں اڑ رہی ہیں۔‘‘

12 Jun 2023, 2:15 PM

پولیس مڈبھیڑ میں ایک نکسلی خاتون ہلاک

کانکیر: چھتیس گڑھ کے کانکیر میں نکسلی پولیس مڈبھیڑ میں ایک خاتون نکسلی ماری گئی۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس، بستر رینج، سندرراج پی نے بتایا کہ تھانو چھوٹبیٹیا کے جنگلاتی علاقے میں ماؤنوازوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، جس پر کل بارڈر سیکورٹی فورس اور ڈسٹرکٹ ریزرو پولیس کی مشترکہ پارٹی کو نکسل مخالف آپریشن کے لیے اماتولہ کے علاقے میں سرچنگ کے لیے روانہ کیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ آج صبح جب پارٹی واپس آرہی تھی، میناگنڈہ کے قریب پولس اور نکسلیوں کے درمیان مڈبھیڑ ہوئی، اس مڈبھیڑ میں خاتون ماؤنواز کی لاش اور 303 بور رائفل برآمد ہوئی۔ ہلاک ہونے والی خاتون نکسلی کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی ہے۔


12 Jun 2023, 11:44 AM

پرینکا گاندھی جبل پور میں، نرمدا پوجن میں لیا حصہ

جبل پور: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے آج مدھیہ پردیش کے جبل پور میں آئندہ اسمبلی انتخابات سے پہلے ماں نرمدا کی پوجا ارچنا کی۔ پرینکا واڈرا نے جبل پور میں گواریگھاٹ پہنچنے کے بعد نرمدا ماں کی پوجا کی۔ اس دوران سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ، راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ وویک تنکھا اور مقامی کانگریس ایم ایل اے ترون بھنوت بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔ رسمی پوجا کے بعد پرینکا واڈرا نے نرمدا ماں کی آرتی بھی کی۔ انہوں نے پوجا ختم ہونے کے بعد گواریگھاٹ پر روایت کے مطابق ماں نرمدا کو صاف ستھرا رکھنے کا عہد بھی لیا۔ اس کے بعد وہ شہید میموریل پر جلسہ عام سے خطاب کریں گی۔ ان کے دورے کے پیش نظر سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

12 Jun 2023, 9:28 AM

ممبئی کے بیچ پر بلند لہریں، خراب موسم کے باعث پروازیں متاثر، رن وے بند

سمندری طوفان بپرجوئے کی وجہ سے ممبئی میں تیز ہوائیں چل رہی ہیں اور سمندر میں اونچی لہریں اٹھ رہی ہیں۔ خراب موسم کے باعث پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔ ایئر انڈیا کی کئی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ رن وے بند کر دیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔