اہم خبریں: سپریم کورٹ میں پیگاسس جاسوسی معاملہ پر سماعت کل

سپریم کورٹ / آئی اے این ایس
سپریم کورٹ / آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

04 Aug 2021, 11:19 PM

پیگاسس معاملہ پر سپریم کورٹ میں سماعت کل

سپریم کورٹ کل پیگاسس جاسوسی معاملہ پر سماعت کرے گا۔ اس تعلق سے داخل کی گئی 9 عرضیاں چیف جسٹس این وی رمنّا اور جسٹس سوریہ کانت کی بنچ کے سامنے لگی ہیں۔ سبھی عرضیوں میں پیگاسس ایشو کی جانچ عدالتی نگرانی میں کرائے جانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ عرضی دہندگان نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ عدالت حکومت سے پیگاسس جاسوسی کے الزامات پر وضاحت لے اور مستقبل میں اس اسپائی ویئر کا استعمال نہ کرنے کا حکم بھی دے۔

04 Aug 2021, 10:20 PM

کرکٹ: ہندوستان کے خلاف پہلی اننگ میں انگلینڈ 183 رن پر آل آؤٹ

محمد سمیع اور جسپریت بمراہ کی بہترین گیندبازی کی بدولت ہندوستان نے انگلینڈ کو پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی پاری میں محض 183 رنوں پر سمیٹ دیا ہے۔ ہندوستان کی طرف سے جسپریت بمراہ نے 4 وکٹ لیے جب کہ محمد سمیع کو 3 اہم وکٹ حاصل ہوئے۔ دو وکٹ شردل ٹھاکر اور ایک وکٹ محمد سراج کے حصے میں گئے۔ انگلینڈ کی جانب سے کپتان جو روٹ نے سب سے زیادہ 64 رن بنائے۔ انگلینڈ کے چار کھلاڑی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

04 Aug 2021, 9:10 PM

بہار میں اسکول اور سنیما ہال 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ کھولنے کا اعلان

وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ’’کورونا انفیکشن میں کمی کو دیکھتے ہوئے 7 اگست سے 25 اگست تک سبھی دکانوں کو ہفتہ واری بندی کے ساتھ کھولنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ 9ویں سے 10ویں درجہ 7 اگست سے اور پہلی سے 8ویں درجہ 16 اگست سے کھلے گی۔ سنیما ہال، شاپنگ مال کورونا گائیڈ لائنس کے ساتھ کھلیں گی۔‘‘


04 Aug 2021, 7:10 PM

کیرالہ: کورونا کا قہر جاری، آج 22414 نئے کیسز رجسٹرڈ

کیرالہ میں کورونا کا قہر کسی بھی صورت تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ آج ایک بار پھر کیرالہ میں 22414 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں اور 108 لوگوں کی موت بھی واقع ہو گئی۔

04 Aug 2021, 6:18 PM

این آئی اے کے شمالی کشمیر میں چھاپے، ایک گرفتار

سری نگر: قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے جموں و کشمیر پولیس کی ایک ٹیم کے ہمراہ بدھ کی صبح شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے چھٹی بانڈی گاؤں میں دو افراد کی رہائش گاہوں پر چھاپے مارے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے نے پولیس کی ایک ٹیم کے ہمراہ بدھ کی صبح ضلع بانڈی پورہ کے چھٹی بانڈی گاؤں میں مزمل احمد بٹ ولد غلام حسن بٹ جو پیشے سے ایک سیلز مین ہے اور وقار احمد لون ولد غلام محمد لون کی رہائش گاہوں پر چھاپے ڈالے۔ انہوں نے کہا کہ چھاپوں کے دوران کسی قسم کی کوئی چیز برآمد نہیں کی گئی ہے۔ تاہم ان کا مزید کہنا تھا کہ مزمل احمد بٹ کو پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔