اہم خبریں: پیگاسس جاسوسی کیس پر لالو یادو نے کہا- معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیے

لالو پرساد یادو، تصویرٹوئٹر @laluprasadrjd
لالو پرساد یادو، تصویرٹوئٹر @laluprasadrjd
user

قومی آوازبیورو

03 Aug 2021, 4:29 PM

پیگاسس جاسوسی کیس پر لالو یادو نے کہا- معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیے

آر جے ڈی صدر لالو یادو نے پیگاسس جاسوسی کیس پر اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیے اور اس کے پیچھے جو بھی ہے اس کا نام سامنے آنا چاہیے۔

03 Aug 2021, 2:54 PM

پیگاسس معاملہ پر ’ایڈیٹرس گلڈ‘ سپریم کورٹ سے رجوع، ایس آئی ٹی جانچ کا مطالبہ

پیگاسس معاملہ میں سپریم کورٹ میں ایک اور عرضی داخل کی گئی ہے۔ ایڈیٹرس گلڈ آف انڈیا نے بھی اس معاملہ میں عرضی داخل کرتے ہوئے ایس آئی ٹی جانچ کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ عرضی میں مرکزی حکومت کو نگرانی کے لئے سپائی ویئر استعمال کرنے کے لئے غیر ملکی کمپنی کے ساتھ کئے گئے معاہدوں کی تفصیل پیش کرنے کو کہا گیا ہے۔ نیز جن لوگوں کے خلاف اس سافٹ ویئر کا استعمال کیا گیا ان کا بیورہ بھی طلب کیا گیا ہے۔

03 Aug 2021, 1:21 PM

مہنگائی کم کرو، غریب کو مارنا بند کرو، پرینکا گاندھی

پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ کر کے مہنگائی کے خلاف آواز ٹھائی ہے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا، ’’عوام کی آواز، مہنگائی کم کرو۔ غریب کو مارنا بند کرو۔ پارلیمنٹ میں ان سوالوں پر بحث کرو۔‘‘

خیال رہے کہ حزب اختلاف کی جانب سے مانسون اجلاس کے حوالہ سے حکمت عملی تیار کرنے کے لئے طلب کی گئی بریک فاسٹ میٹنگ کے بعد راہل گاندھی کی قیادت میں پارلیمنٹ تک سائکل مارچ نکالا گیا تھا۔ پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ کے ساتھ اس کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔


03 Aug 2021, 12:04 PM

سی بی ایس ای 10ویں کے نتائج جاری، طلبا کا انتظار ختم

سینٹرل بورڈ آف سیکڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے 10ویں جماعت کے نتائج کا آج اعلان کر دیا ہے۔ جس کے بعد مدت طویل سے انتظار کر رہے طلبا کا انتظار آخر ختم ہو گیا۔ طلبا cbseresults.nic.in پر اپنا نتیجہ دیکھ سکتے ہیں۔ جن طلبا کو رول نمبر معلوم کرنا ہوں وہ cbse.gov.in، cbseresults.nic.in سے معلوم کر سکتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔