اہم خبریں: عصمت دری کے ملزم نے لگائی پھانسی، 3 پولیس اہلکار معطل

خودکشی، تصویر آئی اے این ایس
خودکشی، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

28 Jul 2021, 9:14 PM

عصمت دری کے ملزم نے لگائی پھانسی، 3 پولیس اہلکار معطل

ہمیر پور: اترپردیش کے ضلع ہمیر پور کے مودہا علاقے میں عصمت دری کے ملزم نے لاک اپ میں پھانسی لگا کر خود کشی کرلی۔ حادثے کے بعد لاپرواہی برتنے کے الزام میں ایک سب انسپکٹر و دو سپاہیوں کو معطل کر دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ مہوبہ کے کھنہ علاقے کے گھنڈوا گرام باشندہ سنجے (22) مودہا علاقے کے گرام کرہیا سے ایک نابالغ لڑکی کو اپنے ساتھ لے کر آیا تھا۔ لڑکی کے بیان کی بنیاد پر اس کے خلاف پاکسو ایکٹ کے تحت 21 جولائی کو رپورٹ درج کی گئی تھی, پولیس نے اسے 23جولائی کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا تھا، مگر مودہا پولیس نے دستاویزات میں اسے حوالات میں ابھی تک داخل نہیں کیا تھا۔

ملزم نے بدھ کو حوالات کے اندر بنے بیت الخلاؑء کے اوپر چڑھ کر حوالات کے گیٹ میں اپنی قمیض سے لٹک کر خودکشی کرلی۔ پولیس نے اسے فوراً سی ایچ سی مودہا لے گئی جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس انوپ کمار نے موقع پر پہنچ کو معائنہ کیا۔ کمار نے بتایا کہ ایس پی کے کے دکشت کے حکم پر داروغہ دویندر مار اور سپاہی انج کمار اور انوپ کمار کو ڈیوٹی کی ادائیگی میں لاپروہی برتنے کے الزام میں معطل کردیا گیا ہے۔ معاملے کی جانچ شروع کردی گئی ہے۔ مودہا پولیس نے گرفتار ملزم کو 5 دنوں تک اس کے تھانے میں داخل کیوں نہیں کرایا اسی معاملے کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔

28 Jul 2021, 7:40 PM

بلندشہر:اجتماعی عصمت دری معاملے میں چار گرفتار

بلندشہر: اترپردیش کے ضلع بلند شہرمیں پولیس نے خان پور علاقے میں رشتہ کی دو بہنوں کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کرنے والے چار ملزمین کو گرفتار کر کے انہیں جیل بھیج دیا۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنتوش کمار سنگھ نے آج یہاں بتایا کہ خان پور تھانے میں 27جولائی کو ایک خاتون نے تحریر دے کر بتایا کہ چار جولائی کو اس کی نابالغ بیٹی اپنی چچا زاد بہن کے ساتھ شام کے وقت کھیت پر گئی تھی۔ خاتون نے بتایا کہ کھیت میں پہلے سے موجود چار افراد نے زبردستی دونوں لڑکیوں کو دوسرے کھیت میں کھینچ لیا اور ان کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمین نے واقعہ کا ویڈیو بھی بنالیا اور دھمکی دی کہ اگر واقعہ کی جانکاری کسی کو دی تو وہ اسے وائرل کردیں گے۔ خاتون کا کہنا تھا کہ اسی وجہ سے متاثرہ نے اپنے ساتھ ہوئی درندگی کی جانکاری اہل خانہ کو نہیں دی اور 27 جولائی کو بچی کی طبیعت خراب ہوگئی اور ویڈیو بھی وائرل ہوگیا اس پر بچی نے اپنے ساتھ ہوئی درندگی کی جانکاری اہل خانہ کو دی۔ سنگھ نے بتایا کہ اس معاملے میں نامزد افراد کو پولیس نے تلاش شروع کردی اور نامزد ملزمین سنجو ،سچن، پنکج اور موہت کو گرفتار کے جیل بھیج دیا۔ متاثرین کو میڈیکل جانچ کے لئے اسپتال بھیجا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔