غازی پور بارڈر پر 15 اگست کو پرچم کشائی ہوگی اور ترنگا 26 جنوری تک لہراتا رہے گا، راکیش ٹکیت

راکیش ٹکیت، تصویر آئی اے این ایس
راکیش ٹکیت، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

26 Jul 2021, 4:57 PM

غازی پور بارڈر پر 15 اگست کو پرچم کشائی ہوگی اور ترنگا 26 جنوری تک لہراتا رہے گا، راکیش ٹکیت

بھارتیہ کسان یونین کے ترجمان راکیش ٹکیت نے کہا، ’’سنیوکت کسان مورچہ نے فیصلہ کیا ہے کہ اتراکھنڈ، یوپی، پنجاب اور ملک کے دیگر حصوں میں جا کر کسانوں سے حکومت کے کام کاج اور اس کی پالیسیوں پر بات کی جائے گی۔ 5 ستمبر کو مظفرنگر میں ایک مہاپنچایت کا انعقاد کیا جائے گا۔‘‘

انہوں نے مزید کہا، ’’ہم 14 اور 15 اکتوبر کو ٹریکٹروں کے ذریعے غازی پور بارڈر پہنچیں گے۔ 15 اگست کو وہاں پر پرچم کشائی کی جائے گی۔ دو اضلاع کے ٹریکٹر وہاں جائیں گے۔ ہم 26 جنوری تک ترنگے کو وہاں سے نہیں ہٹائیں گے۔‘‘

26 Jul 2021, 5:38 PM

ایس ٹی ایف نے 4 اسمگلر گرفتار کئے

لکھنؤ: اترپردیش پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے ٹرک پر فرضی نمبر پلیٹ لگا کر وشاکھا پٹنم سے منشیات کی اسمگلنگ کر کے مغربی اضلاع میں سپلائی کرنے والے گروہ کے چار اراکین کو مظفر نگر سے گرفتار کیا ہے۔ ایس ٹی ایف نے آج یہاں بتایا کہ اطلاع ملنے پر ایس ٹی ایف کی میرٹھ فیلڈ اکائی نے مظفر نگر ضلع کے رام راج علاقے سے کل رات بین ریاستی سطح کے منشیات کی اسمگلنگ کرنے والے گروہ کے ٹرک سوار چار افراد شاہد، ہارون علی، پرویز علی اور عرفان کو ٹکولی چینی مل سے گرفتار کیا ہے۔ ان کے قبضے سے اسمگلنگ میں استعمال ہونے والا 12 ٹائر والا ٹرک جس میں 150 پی او پی کے کٹے لدے ۔ اس کے علاوہ فرضی پلیٹ نمبر، ایک کار، چار موبائل فون برآمد کئے ہیں۔

26 Jul 2021, 3:39 PM

یدی یورپا کے استعفیٰ کے بعد ان کے آبائی قصبہ میں مایوسی، دکانیں اور کاروباری ادارے بند

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا نے اچانک اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان سے عہدے سے دستبردار ہونے کے لئے کسی نے نہیں کہا لیکن ان کے آبائی قصبہ میں لوگوں میں جو مایوسی پائی جا رہی ہے وہ الگ ہی کہانی بیان کر رہی ہے۔

جیسے ہی شیوموگا میں واقع یدی یورپا کے آبائی قصبہ شکاریپورہ کے لوگوں کو یہ معلوما چلا انہوں نے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، یہاں کے لوگوں میں مایوسی نظر آنے لگے۔ یدی یورپا کے حامی سڑکوں پر اترا آئے اور تمام دکانوں اور کاروباری اداروں کو بند کرا دیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


    /* */