کورونا کی وبا ہمارے لئے مستقل سیکھنے کا تجربہ رہی ہے، بی جے پی راجیہ سبھا رکن سوپن داس گپتا

کورونا کی وبا ہمارے لئے مستقل سیکھنے کا تجربہ رہی ہے، بی جے پی راجیہ سبھا رکن سوپن داس گپتا
بی جے پی کے راجیہ سبھا رکن سوپن داس گپتا نے کورونا وائرس کی وبا کے حوالہ سے اپنے بیان میں کہا، ’’یہ وبا ہمارے لئے مستقل سیکھنے کا تجربہ رہی ہے۔‘‘ دریں اثنا، راجیہ سبھا کی کارروائی دوپہر ایک بجکر 34 منٹ تک کے لئے ملتوی کر دی گئی۔
عید الاضحیٰ کے موقع پر کیرالہ حکومت کا رعایات فراہم کرنا انتہائی نامناسب! سپریم کورٹ
سپریم کورٹ نے عید الاضحیٰ کے موقع پر کورونا کی پابندیوں میں رعایات فراہم کرنے کے سلسلہ میں منگل کے روز کیرالہ حکومت کی سرزنش کی۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ کیرالہ حکومت کی یہ پالیسی باعث حیرانی ہے کہ اس نے تاجروں کے مطالبہ پر لاک ڈاؤن کے اصولوں میں رعایت دے دی۔
سپریم کورٹ نے کہا کہ کیرالہ حکومت کی جانب سے عید الاضحیٰ کے پیش نظر پابندیوں سے فراہم کی گئی رعایت سے اگر کورونا کے پھیلاؤ کا ایک بھی معاملہ ظاہر ہوتا ہے تو اس کی اطلاع عدالت کو دیں، عدالت اس پر سخت کارروائی کرے گی۔ سپریم کورٹ نے مزید کہا کہ شہریوں کی زندگی کا خیال کرتے ہوئے کانوڑ یاترا کے معاملہ میں جو حکم صادر کیا گیا ہے، کیرالہ حکومت عید الاضحیٰ کے معاملہ میں بھی اس کی پاسداری کرے۔
ہندوستان میں 125 دن بعد کورونا کے سب سے کم 30 ہزار نئے معاملے، 374 اموات
ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 30093 نئے معاملے درج کئے گئے ہیں، کیسز کی یہ یومیہ تعداد گزشتہ 125 دنوں میں سب سے کم ہے۔ اس اثنا میں 374 افراد فوت ہو گئے جبکہ 45254 افراد نے شفایابی حاصل کر لی۔ نئے معاملے بعد ملک میں آت رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 3 کروڑ 11 لاکھ 74 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ مجموعی طور پر 4 لاکھ 14 ہزار سے زیادہ افراد فوت ہو چکے ہیں۔ ملک میں اب صرف 4 لاکھ 6 ہزار 130 معاملے ہی فعال رہ گئے ہیں۔ جبکہ کورونا ویکسین کی 41 کروڑ سے زیادہ خوراکیں فراہم کی جا چکی ہیں۔
سرکار ہے یا پرانی ہندی فلموں کا ’لالچی ساہوکار‘! راہل گاندھی
کانگریس کے سابق صدر اور موجودہ رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے مودی حکومت پر پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں اور ٹیکس وصولی کے سلسلہ میں ایک مرتبہ پھر حملہ بولا۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے ٹوئٹر کیا، ’’ایک طرف عوام کو لون لینے کے لئے اکسا رہے ہیں، دوسری طرف ٹیکس وصولی سے اندھادھند کما رہے ہیں۔ سرکار ہے یا پرانی ہندی فلم کا لالچی ساہوکار؟‘‘
راہل گاندھی نے ٹوئٹ کے ساتھ ایک خبر کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل پر عائد ہونے والی ایکسائز ڈیوٹی میں 88 فیصد اور سرکاری خزانہ میں 3.35 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ خبر کے مطابق پٹرول پر ایکسائز ڈیوٹی 19.98 روپے سے بڑھا کر 32.90 روپے جبکہ ڈیزل پر 15.83 روپے سے 31.80 کر دی گئی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔