بڑی خبر: کسان خودکشی کرتے ہیں اور شیوراج ڈمرو بجاتے ہیں، کمل ناتھ

سندھو کو اپنے کیریر کا دوسرا چاندی کا طمغہ حاصل ہوا جبکہ وہ دو مرتبہ کانسہ کا طمغہ بھی حاصل کر چکی ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

05 Aug 2018, 8:08 PM
کسان خودکشی کرتے ہیں اور شیوراج ڈمرو بجاتے ہیں، کمل ناتھ کا جوابی حملہ

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج چوہان کے ڈمرو والے بیان پر کانگریس کے رہنما کمل ناتھ نے پلٹ وار کیا ہے۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا، ’’مکھیہ منتری جی ایسے ڈمرو بجاتے ہیں کہ انہیں اس میں امریکہ کی سڑکیں ایم پی میں نظر آنے لگتی ہیں۔ جب کسان خود کشی کرتی ہیں تو وہ ڈمرو بجاتے ہیں۔ ریپ کے واقعات میں ایم پی سر فہرست آتا ہے تو وہ ڈمرو بجاتے ہیں۔ وہ ہمیشہ ہی ڈمرو بجاتے ہیں، ایسے میں میں کیا جواب دوں۔‘‘

اس سے پہلے کمل ناتھ کے الزامات پر جواب دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ شیوراج چوہان نے کہا تھا، ’’ہاں میں مداری ہوں۔ میں ایسا مداری ہوں جو ڈمرو بجاتا ہے تو بجلی کا بل زیرو ہو جاتا ہے۔ میں مداری ہوں جو غریب کے لئے کھانا بناتا ہوں۔‘‘

05 Aug 2018, 5:37 PM
شیلٹر ہوم میں بچیوں کے ریپ معاملہ میں گھرے نتیش نے کہا، ’مثبت چیزوں پر توجہ دیں‘

بہار کے مظفر پور کے شیلٹر ہاؤس میں بچیوں سے جنسی زیادتی معاملہ میں گھرے نتیش کمار حزب اختلاف کے سخت حملہ جھیل رہے ہیں۔ اب ان کی وہ حالت ہو گئی ہے کہ کوئی جواب نہیں بنتا۔ انہوں نے کہا، ’’برائے مہربانی آپ مثبت چیزوں کو بھی دیکھیں ۔ ایک منفی چیز سامنے آ گئی تو اسی کو لے کر چل پڑے۔ جو گڑبڑ کرے گا وہ اندر جائے گا۔ اس کو بچانے والا بھی نہیں بچے گا۔ وہ بھی اندر جائے گا۔‘‘

05 Aug 2018, 3:11 PM
پی وی سندھو ورلڈ بیڈ منٹن چیمپین شپ میں تاریخ رقم کرنے سے چوکیں

نانجنگ (چین): ہندوستان کی اسٹار شٹلر پی وی سندھو علمی بیڈ منٹن چیمپین شپ کے فائنل مقابلہ میں اسپین کی کیرولینا مارین کے ہاتھوں ہار گئی ہیں۔ سندھو کو 21-19 اور 21-10 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور وہ تاریخ رقم کرنے سے ایک قدم دور رہ گئیں۔

کیرولینا مارینا نے دنیا کی تیسرے نمبر کی کھلاڑی سندھو کو شکست دے کر تیسری بار عالمی بیڈ منٹن مقابلہ کا طلائی طمغہ حاصل کیا ہے۔ سندھو کو اپنے کیریئر کا دوسرا چاندی کا طمغہ حاصل ہوا جبکہ وہ دو مرتبہ کانسہ کا طمغہ بھی حاصل کر چکی ہیں۔

بڑی خبر: کسان خودکشی کرتے ہیں اور شیوراج ڈمرو بجاتے ہیں، کمل ناتھ

05 Aug 2018, 11:01 AM
دہلی کے علی پور میں 4 لوگ ڈوبے، 2 لاشیں برآمد

دہلی کے علی پور کے پاس 4 لوگ جمنا میں ڈوب گئے۔ فی الحال دو لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں جبکہ دو لوگوں کی تلاش جاری ہے۔ موقع پر انتظامیہ اور غوطہ خوروں کی ٹیم موجود ہے۔

واضح رہے بالائی علاقوں میں زبردست بارش کے سبب جمنا کی آبی سطح میں کافی اضافہ ہو چکا ہے اور کئی مقامات پر تو سیلاب جیسی صورت حال ہے۔

اطلاعات کے مطابق دہلی کے علی پور پلا گاؤں کے پاس 7 لڑکے ہریانہ سے جمیا میں نہانے کے لئے آئے تھے۔ سبھی لڑکے نویں کلاس کے پڑھنے والے ہیں۔ پہلے یہ لڑکے دہلی اور ہریانہ میں بہنے والی جمنا ندی کے زیرو پوائنٹ پر پہنچے تھے لیکن وہاں پانی کا تیز بہاؤ دیکھ کر انہوں نے اپنا ذہن تبدیل کر دیا۔ اس کے بعد یہ علی پور میں آک ر نہانے لگے۔ نہاتے وقت 4 لڑکے جمنا میں بہہ گئے، چاروں لڑکے نابالغ ہیں۔

ڈوبنے والے لڑکوں کے نام آدتیہ (14)، انکت (13)، للت (13) اور نتن (12) ہیں ان میں آدتیہ اور انکت سگے بھائی ہیں۔ انکت کی لاش برآمد ہو چکی ہے جبکہ آدتیہ سمیت دیگر لڑکوں کی تلاش جاری ہے۔

05 Aug 2018, 9:10 AM
اتراکھنڈ: کرن پریاگ میں بادل پھٹنے سے 2 افراد زخمی، 5 مکان منہدم

اتراکھنڈ کے کرن پریاگ کے گاؤں سنونالی میں بادل پھٹنے سے ایک ہی خاندان کے دو افراد زخمی ہو گئے ہیں، وہیں 5 مکان منہدم ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لئے نزدیکی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ حادثہ کی اطلاع ملنے کے بعد راحت اور بچاؤں کے لئے (ایس ڈی آر ایف) ٹیم موقع کے لئے روانہ ہو گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔