بڑی خبرLIVE: بہار، زہریلا کھانا کھانے سے لکھی سرائے نووديہ اسکول کے 130 طلبا بیمار

رات 11 بجے 130 طلبا و طالبات، چار استاد اور تین صفائی ملازمین نے پیٹ میں درد ہونے کی شکایت کی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

13 Jul 2018, 2:03 PM

بہار: زہریلا کھانا کھانے سے لکھی سرائے نووديہ اسکول کے 130 طلبا بیمار

بہار کے لکھی سرائے ضلع کے بڈیہہ میں واقع جواہر نووودیہ اسکول کے 130 طلبا۔ طالبات زہریلا کھانا کھانے سے بیمار ہوگئے جن میں چار کی حالت تشویشناک ہے۔

سب ڈویژن آفیسر (ایس ڈی او) مرلی پرساد نے آج یہاں بتایا کہ نووديہ اسکول میں 250 طلباء زیر تعلیم ہیں۔ کل رات اسکول کی کینٹین میں تمام طلباء، اساتذہ، پرنسپل اور دیگر ملازمین نے فرائیڈ چاول، مٹر پنیر کی سبزی، دال تڑکا اور رائتہ کھایا۔ رات 11 بجے 130 طلبا و طالبات، چار استاد اور تین صفائی ملازمین نے پیٹ میں درد ہونے کی شکایت کی۔صبح تقریباً تین بجے جب ان کا درد ناقابل برداشت ہو گیا توانہیں فوراً ہی بڈیہہ اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

پرساد نے بتایا کہ اسپتال میں سبھی بیمار طلباء کا علاج ہو رہا ہے۔ ان میں سے موسمی کمار، پریتی کماری، ورشا کماری اور رجنی کماری کی حالت تشویشناک ہے جنہیں بہتر علاج کے لئے ڈاکٹروں نے لکھی سرائے صدر اسپتال بھیج دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم بھی ریفرل اسپتال پہنچ گئی ہے ۔ اسپتال میں آٹھ ایمبولنسوں کو بھی لگایا گیا ہے۔ (یو این آئی)

13 Jul 2018, 11:11 AM

یو پی: سدھارتھ نگر میں 52 لیکھ پال معطل، 350 کو نوٹس جاری

اترپردیش کے سدھارتھ نگر ضلع میں ہڑتال پر رہنے والے 52 لیکھ پالوں کو معطل کردیا گیا ہے جبکہ دیگر 350 کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔

سرکاری ذرائع نے جمعہ کو بتایا کہ صوبہ میں یہ کارووائی ایسما نافذ ہونے کے بعد ہڑتالی لیکھ پالوں کے دھرنے کی وجہ سے کی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ معطل کئے گئے لیکھ پالوں میں ضلع صدر اجے گپتا، وزیر رام سموجھ سمیت ضلع اور تحصیل یونٹ کے تمام عہدیدار شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ معطل لیکھ پالوں میں نوگڑھ تحصیل کے 12، ڈومریا گنج، بانسی، اٹاوہ اور شہرت گڑھ تحصیل کے 10-10 لیکھ پال شامل ہیں۔

(یو این آئی)

ہڑتال پر بیٹھے لیکھ پال
ہڑتال پر بیٹھے لیکھ پال
13 Jul 2018, 10:14 AM

ہیما داس نے پی ٹی اوشا اور ملکھا سنگھ کا ریکارڈ توڑا

فن لینڈ کے ٹیمپرے میں کھیلے جا رہے آئی اے اے ایف (انٹرنیشل ایسوسی ایشن آف ایتھلیٹکس فیڈریشن) ولرڈ کے انڈر-20 خواتین کے 400 میٹر دوڑ مقابلہ میں ہندوستان کی ہیما داس نے طلائی طمغہ حاصل کر کے تاریخ رقم کر دی ہے۔

ہیما داس نے اس کامیابی کے ساتھ ملکھا سنگھ اور پی ٹی اوشا کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔ ہیما داس سے قبل سب سے بہتر کارکردگی ملکھا سنگھ اور پی ٹی اوشا کی رہی تھی۔ پی ٹی اوشا نے 1984 اولمپکس میں 400 میٹر ہرڈل ریس میں چوتھا مقام حاصل کیا تھا۔

وہیں ملکھا سنگھ 1960 روم اولمپکس میں 400 میٹر ریس مقابلہ میں چوتھے مقام پر رہے تھے۔ ملکھا سنگھ اور پی ٹی اوشا کے علاقہ کوئی دوسرا ہندوستانی ایتھلیٹ ٹریک ایونٹ میں طمغہ کے قریب نہیں پہنچ سکا تھا۔

بڑی خبرLIVE: بہار، زہریلا کھانا کھانے سے لکھی سرائے نووديہ اسکول کے 130 طلبا بیمار

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */