اہم خبریں: اڈانی گروپ نے اپنا ’ایف پی او‘ رد کرنے کا کیا فیصلہ، بورڈ کے ذریعہ سرمایہ کاروں کا پیسہ واپس کرنے کا اعلان

اڈانی گروپ، تصویر آئی اے این اس
اڈانی گروپ، تصویر آئی اے این اس
user

قومی آوازبیورو

01 Feb 2023, 11:29 PM

اڈانی گروپ نے اپنا ’ایف پی او‘ رد کرنے کا کیا فیصلہ، بورڈ کے ذریعہ سرمایہ کاروں کا پیسہ واپس کرنے کا اعلان

اڈانی گروپ نے اپنا ایف پی او 20000 کروڑ روپے کے ایف پی او کو رد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمپنی کا 20 ہزار کروڑ روپے کا ایف پی او 27 جنوری کو کھلا اور 31 جنوری کو بند ہوا تھا۔ بورڈ آف ڈائریکٹرس نے اسے کینسل کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ سرمایہ کاروں کے پیسے اب واپس کیے جائیں گے۔

01 Feb 2023, 8:44 PM

نیوزی لینڈ کے خلاف آخری اور نتیجہ خیز ٹی-20 میں ہندوستان نے بنائے 234 رن

ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹی-20 میچوں کی سیریز کا آخری اور نتیجہ خیز مقابلہ آج احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ ہندوستانی کپتان ہاردک پانڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوور میں 4 وکٹ کے نقصان پر 234 رنوں کا بڑا پہاڑ کھڑا کر دیا ہے۔ ہندوستان کی طرف سے سلامی بلے باز شبھمن گل نے طوفانی ناٹ آؤٹ 126 رن بنائے۔ یعنی شروع سے آخر تک وہ میدان پر رہے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ انھوں نے یہ رن محض 63 گیندوں پر 7 چھکے اور 12 چوکے کی مدد سے بنائے۔ ہندوستان کے دیگر بلے بازوں کی بات کی جائے تو راہل ترپاٹھی نے 22 گیندوں پر 44 رن، سوریہ کمار یادو نے 23 گیندوں پر 24 رن اور کپتان پانڈیا نے 17 گیندوں پر 30 رن کا اہم تعاون پیش کیا۔

01 Feb 2023, 6:40 PM

اس بجٹ سے کسی کا فائدہ نہیں، ایک فیصد لوگوں کے پاس جمع ہو رہی دولت: چدمبرم

بجٹ 2023 پر سابق مرکزی وزیر مالیات پی چدمبرم نے تلخ رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے بجٹ کے بعد مرکزی وزیر مالیات نرملا سیتارمن سے سوال کیا کہ اس بجٹ سے آخر کسے فائدہ ہوا ہے؟ یقینی طور پر غریبوں کو نہیں، بے روزگار نوجوانوں کو نہیں، ٹیکس دہندگان کے بڑے حصے کو نہیں، گھریلو خواتین کو بھی نہیں۔ ساتھ ہی چدمبرم نے کہا کہ ایک فیصد آبادی کے ہاتھوں میں دولت جمع ہو رہی ہے۔


01 Feb 2023, 12:13 PM

بجٹ میں کسانوں کے لیے ڈیجیٹل پبلک پلیٹ فارم شروع کرنے کا اعلان

نئی دہلی: وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے بجٹ 2023-24 میں کسانوں کی سہولت کے لیے ڈیجیٹل پبلک اور انفراسٹرکچر پلیٹ فارم شروع کرنے کا اعلان کیا۔ سیتا رمن نے کہا کہ یہ پلیٹ فارم اوپن سورس پر مبنی ہوگا اور سب کے لیے جامع ہوگا۔ اس پر کاشتکاروں کو پودوں کے تحفظ، زراعتی مواد اور مشاورت وغیرہ کی سہولیات حاصل کرنے میں آسانی ہوگی۔ وزیر خزانہ نے ایگریکلچر اسٹارٹ اپ کی حوصلہ افزائی کے لیے علیحدہ خصوصی کورس تیار کرنے کا بھی اعلان کیا۔

01 Feb 2023, 12:07 PM

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے اب تک بجٹ میں کیے یہ اعلانات

اگلے 3 سالوں میں ایک کروڑ کسانوں کو قدرتی کھیتی کو اپنانے میں مدد کی جائے گی۔ 10,000 بائیو ان پٹ ریسورس سینٹر کھولے جائیں گے۔

متبادل کھاد کو فروغ دینے کے لیے پی ایم پرنام یوجنا شروع کی جائے گی۔

گوبردھن اسکیم کے تحت 500 نئے پلانٹ لگائے جائیں گے۔

پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا 4.0 شروع کی جائے گی۔

نوجوانوں کو بین الاقوامی مواقع کے لیے ہنر مند بنانے کے لیے 30 اسکل انڈیا نیشنل سیکٹر کھولے جائیں گے۔


01 Feb 2023, 11:42 AM

وزیر خزانہ نے اب تک بجٹ میں کیے یہ اعلانات

  • بچوں اور نوعمروں کے لیے قومی ڈیجیٹل لائبریری قائم کی جائے گی۔

  • زرعی قرضہ جات کا ہدف 20 لاکھ کروڑ روپے تک بڑھایا جائے گا جس میں مویشی پالنے، ڈیری اور ماہی پروری پر توجہ دی جائے گی۔

  • ہندوستان کو عالمی فوڈ ہب بنانے کے لیے حیدرآباد میں مرکز جسے شری ان کیندر بھی کہا جا سکتا ہے، کو ایک بہترین مرکز بنایا جائے گا۔

  • زراعت میں اسٹارٹ اپ کو فروغ دیا جائے گا، اسٹارٹ اپس کے لیے ایگریکلچر فنڈ بنایا جائے گا۔ ایگریکلچر ایکسلریٹر فنڈ بنایا جائے گا۔

  • باغبانی کی اسکیموں کے لیے 2200 کروڑ روپے دیئے جائیں گے۔

  • 2014 سے قائم 157 میڈیکل کالجوں میں 157 نئے نرسنگ کالج قائم کیے جائیں گے۔

01 Feb 2023, 11:37 AM

وزیر اعظم رہائش اسکیم کے لئے فنڈ میں اضافہ کیا جائے گا: نرملا سیتا رمن

نرملا سیتا رمن کہا کہ طبی سہولیات پر خصوصی توجہ دی جائے گی اس کے ساتھ قبائلی لوگوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے گی، ملک میں 157 نرسنگ کالج قائم کئے جائیں گے، وزیر اعظم رہائش اسکیم کے لئے فنڈ میں اضافہ کیا جائے گا۔


01 Feb 2023, 11:33 AM

زراعت کے شعبے کے لیے 20 لاکھ کروڑ روپے کے انتظام کے تحت مویشی پروری کی خصوصی اہمیت: سیتا رمن

نرملا سیتا رمن نے اپنی بجٹ تقریر میں کہا کہ زراعت کے شعبے کے لیے 20 لاکھ کروڑ روپے کے انتظام کے تحت مویشی پروری کی خصوصی اہمیت دی جائے گی۔

01 Feb 2023, 11:31 AM

امرت کال کا پہلا بجٹ: سیتا رمن

نئی دہلی: وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے آج مالی سال 2023-24 کا بجٹ پیش کرتے ہوئے اسے امرت کال کا پہلا بجٹ قرار دیا اور کہا کہ یہ مجموعی ترقی کا بجٹ ہے، جس کے نتائج تمام ہم وطنوں تک پہنچانے کی کوشش ہے۔ یہاں لوک سبھا میں بجٹ تقریر کا آغاز کرتے ہوئے سیتا رمن نے کہا کہ رواں مالی سال میں ترقی کی شرح سات فیصد رہنے کی امید ہے۔ عالمی اقتصادی سست روی کے باوجود ہندوستان دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت ہے۔


01 Feb 2023, 11:22 AM

انتودیہ یوجنا کے تحت غریبوں کو مفت اناج کی فراہمی میں ایک سال کی توسیع کی گئی ہے: وزیر خزانہ

ملک کا بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ مرکزی حکومت پردھان منتری غریب کلیان اَن یوجنا کے تحت 2 لاکھ کروڑ روپے برداشت کر رہی ہے۔ انتودیہ اسکیم کے تحت غریبوں کو مفت اناج کی فراہمی میں ایک سال کی توسیع کی گئی ہے۔

01 Feb 2023, 11:09 AM

مرکزی کابینہ نے عام بجٹ کو دی منظوری

نئی دہلی: مرکزی کابینہ نے سال 2023-24 کے عام بجٹ کو بدھ کے روز اپنی میٹنگ میں منظوری دے دی۔ بجٹ پیش کئے جانے سے پہلے یہاں پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کی میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ میں سال 2023-24 کے لیے لوک سبھا میں پیش کیے جانے والے عام بجٹ کو منظوری دی گئی۔ اس سے پہلے وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن راشٹرپتی بھون گئیں اور صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔ دریں اثناء بجٹ کی کاپیاں سکیورٹی انتظامات کے درمیان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئی ہیں۔


01 Feb 2023, 9:14 AM

چھتیس گڑھ کو بجٹ سے بہت زیادہ امیدیں، سی ایم بگھیل نے کہا- جگدل پور اور سرگوجا علاقے میں چلائی جائیں نئی ​​ٹرینیں

ملک کا عام بجٹ آج پیش کیا جائے گا۔ چھتیس گڑھ کو بھی بجٹ سے بہت امیدیں ہیں۔ چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے کہا کہ عوامی مطالبہ ہے کہ جگدل پور اور سرگوجا علاقوں میں نئی ​​ٹرینیں چلائی جائیں۔ پہلے ریل بجٹ ہوا کرتا تھا، لیکن اب الگ سے ایسا کوئی اعلان نہیں کیا جاتا۔ ہم نے مطالبہ کیا ہے کہ ریاست کو جی ایس ٹی، سنٹرل ایکسائز دیا جائے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

/* */