نئی نسل کے آکاش میزائل کا کامیاب تجربہ

آکاش میزائل جس پلیٹ فارم سے لانچ کیا گیا وہاں ملٹی فنکشن رڈار، کمانڈ اور کنٹرول اینڈ کمیونکیشن سسٹم لانچ جیسے تمام ہتھیار وں کے نظام شامل ہیں ۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) نے سطح سے ہوا میں مار کرنے والی نئی نسل کے آکاش میزائل (آکاش۔این جی) کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

یہ ٹیسٹ اوڈیشہ کے ساحل کے قریب انٹیگریٹڈ ٹیسٹ رینج سے زمین پر مبنی پلیٹ فارم سےکل دوپہر تقریباً پونے ایک بجے کیا گیا، جس میں ملٹی فنکشن رڈار، کمانڈ اور کنٹرول اینڈ کمیونکیشن سسٹم لانچ جیسے تمام ہتھیار وں کے نظام شامل تھے۔


میزائل نظام کو ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ لیباریٹری(ڈی آر ڈی ایل)، حیدرآباد کی۔رف دیگر ڈی آر ڈی او لیبارٹریوں کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔ اس تجربہ کے وقت فضائیہ کے حکام بھی موجود تھے۔

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کامیابی تجربہ کے لئے ڈی آر ڈی او، بی ڈی ایل، بی ای ایل، فضائیہ اور صنعت کو مبارکباد دی ہے۔ ڈی آر ڈی او کے صدر نے ٹیم کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ یہ میزائل فضائیہ کو نئی مضبوطی فراہم کرے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔