متنازعہ دوا ’کورونیل‘ کو بابا رام دیو نے کیا ’ری لانچ‘ ، تقریب میں مودی کے وزراء بھی شامل

بابا رام دیو نے آج پریس کانفرنس کر کے کوونا وائرس کی دوا ’کورونیل‘ کو از سر نو لانچ کیا۔ رام دیو کی اس پریس کانفرنس میں مرکزی وزیر صحت ہرش وردھن اور مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری بھی شامل ہوئے۔

تصویر ویپن
تصویر ویپن
user

ونے کمار

یوگا گرو بابا رام دیو نے آج کورونا کی متنازعہ رہی دوا ’کورونیل‘ ایک بار پھر لانچ کر دی ہے۔ یہ وہی دوا ہے جو پتنجلی آیوروید نے 23 جون 2020 کو ’کورونیل ٹیبلٹ‘ اور ’سواسری وَٹی دوا‘ کے نام سے لانچ کی تھی، اور جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ کووڈ-19 کو سات دنوں کے اندر ٹھیک کر سکتی ہے۔ اس وقت دوا لانچ ہوتے ہی آیوش وزارت نے کہا تھا کہ انھیں اس کے بارے میں کوئی جانکاری ہی نہیں ہے۔ بعد ازاں وزارت نے پتنجلی کو دوا کا اشتہار کرنے سے بھی روک دیا تھا۔

بہر حال، آج پریس کانفرنس کے دوران بابا رام دیو نے کورونا اور کورونیل سے جڑے کچھ ریسرچ پیپرس کو لے کر جانکاری سامنے رکھی۔ انھوں نے بتایا کہ آنے والے وقت میں وہ لوگ اور بھی ریسرچ پیپرس جاری کریں گے۔ اس دوران ان کے ساتھ اسٹیج پر مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن اور مرکزی وزیر برائے ٹرانسپورٹ نتن گڈکری بھی موجود تھے۔


پریس کانفرنس کے دوران بابا رام دیو نے کہا کہ ’’جب ہم نے کورونیل کے ذریعہ لاکھوں لوگوں کو زندگی دینے کا کام کیا تو کئی لوگوں نے سوال اٹھائے۔ کچھ لوگوں کو لگتا ہے کہ ریسرچ کا کام صرف بیرون ممالک میں ہی ہو سکتا ہے۔ آیوروید کی تحقیق پر کچھ زیادہ ہی شک کیا جاتا ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’پتنجلی کی دوا کورونیل پر جو بھی شک کیا جا رہا تھا، وہ اب ختم ہو چکا ہے۔ اندیشے کے بادل اب چھنٹ چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 19 Feb 2021, 2:40 PM