کانگریس کے سینئر لیڈر ایس جے پال ریڈی کی آخری رسومات ادا

سابق مرکزی وزیر ایس جے پال ریڈی حیدرآباد کے ایک پرائیوٹ اسپتال میں علاج کے دوران چل بسے۔ ان کی آخری رسومات حسین ساگر کے کنارے پی وی نرسمہا راؤ گھاٹ کے قریب انجام دی گئیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

حیدرآباد: سابق مرکزی وزیر وکانگریس کے سینئر لیڈر ایس جے پال ریڈی کو سینکڑوں افراد اورسیاسی لیڈروں نے پرنم آنکھوں سے وداع کیا۔ حیدرآباد کی نکلس روڈ پرآج دوپہر تمام سرکاری اعزازات کے ساتھ ان کی آخری رسومات انجام دی گئیں۔

حیدرآباد کے ایک پرائیوٹ اسپتال میں علاج کے دوران وہ چل بسے تھے۔ ان کی آخری رسومات حسین ساگر کے کنارے پی وی نرسمہا راؤ گھاٹ کے قریب انجام دی گئیں۔ قبل ازیں ان کی لاش کو گاندھی بھون میں عوامی دیدار کے لیے رکھاگیا جس میں کانگریس کے کارکنوں اورلیڈروں کی بڑی تعداد نے ان کے آخری دیدارکیے۔


کانگریس کے سینئرلیڈر غلام نبی آزاد‘ ملکارجن کھرگے کے علاوہ پارٹی خطوط سے بالاترہوکردیگرجماعتوں کے سینئر لیڈروں نے ارتھی جلوس میں حصہ لیا۔راجیہ سبھا میں جے پال ریڈی کوآج خراج پیش کیاگیا۔ ایوان کی کاروائی کا جیسے ہی آغاز ہوا صدرنشین وینکیانائیڈو نے تعزیتی قرارداد پڑھ کرسنائی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */