اندرا گاندھی کے یوم پیدائش پر ’بھارت جوڑو یاتر‘ میں بڑی تعداد میں خواتین کی شرکت، راہل گاندھی کے ساتھ کیا پیدل سفر

آج ’بھارت جوڑو یاتر‘ میں خواتین ارکان پارلیمنٹ، ارکان اسمبلی، دیگر عوامی نمائندگان، عہدیدار اور خواتین کارکنان حصہ لے رہی ہیں۔

بھارت جوڑو یاترا / ٹوئٹر
بھارت جوڑو یاترا / ٹوئٹر
user

قومی آوازبیورو

آج سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کی 105 ویں یوم پیدائش ہے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے ساتھ بھارت جوڑو یاترا میں بڑی تعداد میں خواتین شرکت کر رہی ہیں۔ آج اس یاترا میں خواتین ارکان پارلیمنٹ، ارکان اسمبلی، دیگر عوامی نمائندگان، عہدیدار اور خواتین کارکنان حصہ لے رہی ہیں۔

قبل ازیں، بھارت جوڑو یاترا کے کنوینر جے رام رمیش نے بتایا تھا کہ 19 نومبر کو یاترا کے دونوں مراحل میں کانگریس اور اس سے منسلک شاخوں کی خواتین کارکنان شرکت کریں گی۔ اس یاترا میں مہاراشٹر اور ملک کے دیگر حصوں سے کانگریس پارٹی کی خواتین نمائندگان بھی شرکت کریں گی۔


بھارت جوڑو یاترا آج صبح 6 بجے بلدھانہ ضلع کے شیگاؤں میں گجانن دادا پاٹل مارکیٹ یارڈ سے جلنب کے لیے روانہ ہوئی۔ پیدل مارچ بھستان سے گزرے گا اور ضلع کے جلگاؤں جامود قصبے میں رات کو آرام کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ راہل گاندھی نے تمل ناڈو سے کیرالہ، کرناٹک، تلنگانہ ہوتے ہوئے مہاراشٹرا تک پیدل سفر کر چکے ہیں۔

'بھارت جوڑو یاترا' 7 نومبر کو مہاراشٹر میں داخل ہوئی تھی۔ یہ یاترا 7 ستمبر کو تمل ناڈو کے کنیا کماری سے شروع ہوئی تھی۔ اس کے تحت اب تک مہاراشٹر کے 15 اسمبلی اور 6 پارلیمانی حلقوں سے گزرتے ہوئے ناندیڑ، ہنگولی، واشیم، اکولا اور بلدھانہ اضلاع میں پد یاترا کی جا چکی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔