انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے 13 سال پرانے معاملہ میں لالو یادو پر جرمانہ

لالو یادو مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملہ میں پلامو عدالت میں پیش ہوئے، جہاں ان پر جرمانہ عائد کیا گیا اور معاملہ کا تصفیہ کر دیا گیا

لالو پرساد یادو
لالو پرساد یادو
user

قومی آوازبیورو

پٹنہ: مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملہ میں آر جے ڈی کے سربراہ لالو پرساد یادو بدھ کے روز جھارکھنڈ کی پلامو عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ان پر 6 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے مقدمہ کا تصفیہ کر دیا۔ خیال رہے کہ یہ معاملہ تقریباً 13 سال پرانا ہے۔ لالو یادو کے خلاف 2009 کے جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا یہ مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

لالو یادو کے وکیل دھریندر کمار سنگھ نے بتایا کہ عدالت نے تمام باتوں کو سنا اور تمام درخواستوں کو دیکھتے ہوئے عدالت نے 6 ہزار کا جرمانہ لے کر انہیں رہا کر دیا اور کیس کا تصفیہ کر دیا۔ لالو پرساد یادو 2009 کے مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے میں پلامو کی خصوصی ایم پی-ایم ایل اے عدالت میں پیش ہوئے تھے۔ اس کے لیے وہ 6 جون کو پٹنہ سے پلامو پہنچے تھے۔ لالو یادو پلامو ضلع کے سرکٹ ہاؤس میں ٹھہرے ہوئے ہیں، جہاں وہ مسلسل پارٹی کارکنوں اور عام لوگوں سے ملاقات کر رہے ہیں۔


خیال رہے کہ 2009 کے جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات میں آر جے ڈی نے پلامو ضلع کے گڑھوا اسمبلی حلقہ سے گری ناتھ سنگھ کو میدان میں اتارا تھا۔ لالو یادو اپنی انتخابی مہم کے لیے ہیلی کاپٹر سے گڑھوا پہنچے تھے۔ ان کی انتخابی میٹنگ یہاں کے گووند ہائی اسکول میں ہونے والی تھی۔ ان کے ہیلی کاپٹر کو اتارنے کے لیے گڑھوا بلاک کے کلیان پور میں ہیلی پیڈ بنایا گیا تھا جس کی اجازت انتظامیہ نے دی تھی لیکن ہیلی کاپٹر کو مقررہ ہیلی پیڈ پر اترنے کے بجائے گووند ہائی اسکول کے میدان میں جلسہ گاہ پر اتارا گیا۔ جس سے اجلاس میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے لالو یادو کے خلاف مذکورہ کیس درج کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */