منی پور تشدد کے حوالہ سے لالو پرساد یادو کا وزیر اعظم مودی اور امت شاہ پر نشانہ

سابق مرکزی وزیر اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سربراہ لالو پرساد یادو نے شمال مشرقی ریاست منی پور میں ہونے والے تشدد کے سلسلہ میں وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر تنقید کی ہے

<div class="paragraphs"><p>لالو پرساد یادو / آئی اے این ایس</p></div>

لالو پرساد یادو / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

پٹنہ: سابق مرکزی وزیر اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سربراہ لالو پرساد یادو نے شمال مشرقی ریاست منی پور میں ہونے والے تشدد کے سلسلہ میں وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر تنقید کی ہے۔ لالو یادو نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ منی پور جل رہا ہے۔ تشدد میں 54 افراد مارے گئے ہیں۔ جموں و کشمیر میں جوان شہید ہو رہے ہیں لیکن وزیر اعظم اور وزیر داخلہ ان کے لیے کوئی تعزیتی پیغام تک جاری نہیں کر رہے۔

منی پور حکومت نے امن بحالی اور چار دنوں سے ریاست میں تباہی مچنے والی موجودہ ذاتیاتی تشدد کو ختم کرنے کے لیے ہفتہ کو ایک کل جماعتی اجلاس طلب کیا تھا۔ وزیر اعلی کے دفتر کے افسران نے کہا کہ اجلاس کے دوران ریاست کی موجودہ صورت حال پر بحث کی گئی اور منی پور میں امن اور استحکام لانے کے حوالہ سے اقدامات اٹھائے گئے۔ لالو پرساد نے اپنے ٹوئٹ میں کئی دیگر مسائل کے سلسلہ میں بھی بی جے پی کو ہدف تنقید بنایا۔


بہار کے سابق وزیر اعلیٰ نے کہا بی جے پی کے ارکان کھلاڑیوں، کسانوں، غریبوں، خواتین، بے روزگاروں کے بارے میں کچھ نہیں کہتے۔ وہ بھگت رہے ہیں لیکن ہمارے ملک کے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ انتخابی مہم میں مصروف ہیں اور ہمارے ٹیکس دہندگان کے کروڑوں روپے خرچ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بڑی تعداد میں پہلوان دہلی کے جنتر منتر پر احتجاج کر رہے ہیں لیکن پی ایم مودی اور امت شاہ 10 مئی کو ہونے والے کرناٹک اسمبلی انتخابات میں مصروف ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */