آر جے ڈی کے قومی صدر کے لیے لالو پرساد نے پرچہ بھرا، 13ویں مرتبہ عہدہ سنبھالنے کے لیے تیار

آر جے ڈی کے تنظیمی اجلاس 28-2025 کے لیے یہ نامزدگی کی گئی ہے۔ آر جے ڈی کے قومی صدر کے طور پر نامزدگی داخل کرنے کے دوران لالو پرساد کے ساتھ  تیجسوی یادو کے علاوہ کئی پارٹی رہنما موجود تھے

<div class="paragraphs"><p>لالو پرساد یادو (فائل)، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

لالو پرساد یادو (فائل)، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

لالو پرساد یادو نے راشٹریہ جنتادل کے قومی صدر کے لیے پیر کو پرچہ نامزدگی داخل کر دیا۔ انہوں نے ریاستی آر جے ڈی دفتر میں نامزدگی کا پرچہ بھرا۔ اس موقع پر بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور حزب مخالف کے رہنما تیجسوی یادو بھی موجود تھے۔ کل پرچہ نامزدگی کی جانچ ہوگی۔ اس مرتبہ بھی لالو پرساد کا بلا مقابلہ پارٹی صدر بننا طے ہے۔ حالانکہ انتخاب اور نتیجے کا اعلان 5 جولائی کو کیا جائے گا لیکن آر جے ڈی کے سینئر رہنماؤں نے کھل کر کہا ہے کہ کارکنوں کی مانگ ہے کہ لالو پرساد ہی پارٹی کے قومی صدر بنے رہیں۔

آر جے ڈی کے تنظیمی اجلاس 28-2025 کے لیے یہ نامزدگی کی گئی ہے۔ آر جے ڈی کے قومی صدر کے طور پر نامزدگی داخل کرنے کے دوران لالو پرساد کے ساتھ کئی آر جے ڈی رہنما موجود تھے۔ 28 سال سے مسلسل لالو پرساد اس عہدہ پر برقرار ہیں۔


پٹنہ میں لالو پرساد نے 13ویں مرتبہ آر جے ڈی کے قومی صدر کے لیے انتخابی افسر رام چندر پوربے کے سامنے ریاستی دفتر میں پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ اس موقع پر تیجسوی یادو کے علاوہ سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی، رکن پارلیمنٹ میسا بھارتی، سابق وزرا پریم کمار گپتا، جئے پرکاش نارائن یادو سمیت کئی اراکین پارلیمنٹ اور اراکین اسمبلی موجود تھے۔ ابھی تک کسی نے لالو پرساد کے خلاف صدر عہدہ کے لیے نامزدگی داخل نہیں کی ہے۔

اس موقع پر تیجسوی یادو نے کہا کہ لالو پرساد یادو جی نے قومی صدر کے لیے پرچہ بھرا ہے۔ سبھی لوگوں میں اس کے لیے خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ پارٹی کے سبھی رہنما، کارکنان، سبھی لوگ خوش ہیں۔ وہ 12 مرتبہ اس عہدہ پر رہ چکے ہیں۔ اب 13ویں مرتبہ وہ اس عہدہ کو سنبھالیں گے۔ آنے والے وقت میں ہم لوگوں کو لالو جی سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔