لال کرشن اڈوانی آئی سی یو میں داخل، اسپتال نے جاری کیا ہیلتھ بلیٹن

لال کرشن اڈوانی کو میڈیکل مینجمنٹ اور جانچ کے لیے اسپتال کے آئی سی یو میں داخل کرایا گیا ہے۔ سینئر نیورولاجسٹ ڈاکٹر ونیت سوری اس پورے معاملے کی نگرانی کر رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>اڈوانی (فائل)، تصویر 'ایکس'</p></div>

اڈوانی (فائل)، تصویر 'ایکس'

user

قومی آواز بیورو

ملک کے سابق نائب وزیر اعظم اور بی جے پی کے سینئر رہنما لال کرشن اڈوانی کو پچھلے دنوں طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے دہلی کے اپولو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ جہاں ڈاکٹروں کی نگرانی میں ان کا علاج چل رہا ہے۔ آج اندر پرستھ اپولو کی طرف سے اس سلسلے میں ایک ہیلتھ بلیٹن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق لال کرشن اڈوانی کو میڈیکل مینجمنٹ اور جانچ کے لیے اسپتال کے آئی سی یو میں داخل کرایا گیا ہے۔ سینئر نیورولاجسٹ ڈاکٹر ونیت سوری اس پورے معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔ فی الحال لال کرشن اڈوانی کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔

حالانکہ اسپتال نے یہ نہیں بتایا ہے کہ اڈوانی کو کس وجہ سے آئی سی یو میں داخل کرنا پڑا۔ ذرائع کے مطابق 97 سالہ لال کرشن اڈوانی کو دو دن پہلے اسپتال میں لایا گیا تھا۔ اس سال سال اگست مہینے میں بھی انہیں اپولو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اس وقت وہ ڈاکٹر ونیت سوری کے آبزرویشن میں رہے تھے اور صحت میں سدھار ہونے کے بعد انہیں ڈسچارج کر دیا گیا تھا۔

ایک مہینے قبل 26 جون کی رات بھی انہیں دہلی کے ایمس کے نیورولاجی ڈپارٹمنٹ میں علاج کے لیے بھرتی کرایا گیا تھا۔ ان کا علاج ڈاکٹر املیش سیٹھ کی نگرانی میں کیا گیا، جس کے بعد وہ اگلے دن ہی ڈسچارج ہو گئے تھے۔


8 نومبر 1927 کو کراچی میں پیدا ہوئے لال کرشن اڈوانی اٹل بہاری واجپئی کے دور حکومت میں نائب وزیر اعظم تھے۔ وہ ملک کے وزیر داخلہ کا عہدہ بھی سنبھال چکے ہیں۔ انہوں نے 1986 سے 2005 تک کئی مرتبہ بی جے پی کے قومی صدر کی ذمہ داریاں ادا کی ہیں۔ سال 2009 کے لوک سبھا انتخاب میں بی جے پی نے انہیں وزیر اعظم عہدے کا امیدوار اعلان کیا تھا، لیکن پارٹی کو کامیابی نہیں مل سکی۔ لال کرشن اڈوانی کو 30 مارچ 2024 کو صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے ملک کے اعلیٰ ترین اعزاز 'بھارت رتن' سے نوازا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔