یو پی: فریادیوں کو انصاف دینے گاؤں پہنچے گی عدالت

’’فریادیوں کے مقدمے سالوں سے زیر التوا ہیں اور وکلاء عدالتی کاروائی میں روکاوٹ ڈال رہے ہیں، لہذا اب گاؤں میں عدالت لگا کر فریادیوں کو انصاف دیا جائے گا۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

کشی نگر: اتر پردیش میں کشی نگر کے تمکوہی راج تحصیل کے فریادیوں کو انصاد دلانے کی پہل کرتے ہوئے ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے گاوؤں میں عدالت لگانے کی انوکھی پہل کی ہے۔

ایس ڈی ایم تمکوہی راج پرمود کمارنے سنیچر کو بتایا کہ وکلاء باربار کام کے بائیکاٹ کی دھمکی دے رہے ہیں جو فریادیوں کے مفاد میں نہیں ہے۔ ان کے مقدمے سالوں سے زیر التوا ہیں اور وکلاء کا گروپ عدالتی کاروائی میں روکاوٹ ڈال رہا ہے۔ ایسے میں اب گاؤں میں عدالت لگا کر فریادیوں کو انصاف دیا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ تحصیل تمکوہی راج میں فریادیوں کا مقدمہ کافی سالوں سے التوا کا شکار ہے اور ایسے مقدمے بھی زیر التوا ہیں کہ اگر عدالت چلے تو ان کا ایک، دو تاریخ میں فیصلہ ہوسکتا ہے لیکن ایس ڈی ایم کے ذریعہ عدالت نہ لگانے کی وجہ سے لوگ کافی پریشان ہیں انہوں نے اے ڈی ایم کے اس پہل کا استقبال کیا ہے۔

ایس ڈی ایم پرمود کمار نے بتایا کہ 30 اکتوبر کو بانس گاؤں میں پہلی عدالت لگائی جا رہی ہے۔ جس میں 55 مقدموں کی سماعت کی جائے گی۔جس 55 لوگوں کی فائل 30 اکتوبر کی تاریخ میں لگی ہے اس کی نوٹس ان کو بھیج دی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 20 Oct 2018, 11:09 PM