جامعہ میں طلبا یونین بحالی کا مسئلہ لوک سبھا میں اٹھایا گیا

مرکزی یونیورسٹی جامعہ ملیہ اسلامیہ میں کئی برسوں سے ممنوعہ اسٹوڈنٹ یونین کو بحال کرنے کا مسئلہ جمعہ کو لوک سبھا میں اٹھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: مرکزی یونیورسٹی جامعہ ملیہ اسلامیہ میں کئی برسوں سے ممنوعہ اسٹوڈنٹ یونین کو بحال کرنے کا مسئلہ جمعہ کو لوک سبھا میں اٹھا۔

بہوجن سماج پارٹی کے کنور دانش علی نے وقفہ صفر کے دوران ملک کے تعلیمی اداروں میں اسٹوڈنٹ یونین کی بحالی کا مسئلہ اٹھایا۔انہوں نے کہا کہ بڑی تعدا میں ملک کے ایسے تعلیمی ادارے ہیں جہاں اسٹوڈنٹ یونین کو بحال نہیں کیاگیا ہے۔

دانش علی نے کہا کہ بابائے قوم مہاتما گاندھی کی قیادت میں چلائی گئی عدم تعاون کی تحریک کے دوران انگریزی حکومت کے خلاف ملک بھر میں کئی تعلیمی ادارے تشکیل دئے گئے تھے ان میں سے ہی ایک جامعہ ملیہ اسلامیہ بھی ہے لیکن بہت بد قسمتی کی بات ہے کہ جامعہ میں 2005 کے بعد سے اسٹوڈنٹ یونی کی بحالی نہیں ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے معمولی تشدد کا بہانا بناکر گزشتہ 14 سال سے اسٹوڈنٹ یونین پر پابندی لگارکھی ہے۔

دانش علی نے کہا کہ زمانہ طالب علمی میں جد و جہد کرکے کئی لوگ ایوان میں آتے ہیں لیکن یونیورسٹی میں اسٹوڈنٹ یونین نہ ہونےسے نوجوان سیاست میں آنے سے محروم رہ جائیں گے۔ انہوں نے اسٹوڈنٹ یونین کی بحالی کےلئے حکومت سے مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */