کونو نیشنل پارک میں پھر گونجی کلکاری، نامیبیائی چیتا ’جوالا‘ نے تین بچوں کو دیا جنم، دیکھیں ویڈیو

مرکزی وزیر بھوپیندر یادو نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے ’’کونو کے ننھے چیتے! جوالا نام کی نامیبیائی مادہ چیتا نے تین بچوں کو جنم دیا ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

ہندوستان میں چیتا کی آبادی بڑھانے کی کوششیں لگاتار جاری ہیں۔ اس پروجیکٹ کو آج اس وقت ایک بڑی کامیابی ملی جب مدھیہ پردیش کے کونو نیشنل پارک میں ایک بار پھر ننھے چیتوں کی کلکاریاں گونجیں۔ دراصل نامیبیا سے لائی گئی مادہ چیتا ’جوالا‘ نے تین ننھے چیتوں کو جنم دیا ہے۔ اس سلسلے میں مرکزی وزیر ماحولیات بھوپیندر یادو نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے جانکاری دی ہے۔

منگل کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بھوپیندر یادو نے لکھا ہے کہ ’’کونو کے نئے ننھے چیتے! جوالا نام کی نامیبیائی مادہ چیتا نے تین بچوں کو جنم دیا ہے۔ ی نامیبیائی مادہ چیتا آشا کی طرف سے تین بچوں کی پیدائش کے کچھ ہی ہفتہ بعد ہوا۔ وائلڈ لائف سے محبت کرنے والے سبھی لوگوں کو مبارکباد۔ ہندوستان میں اسی طرح وائلڈ لائف پھلے پھولے۔‘‘


قابل ذکر ہے کہ کچھ دن قبل ہی نامیبیائی چیتا آشا نے بھی تین بچوں کو جنم دیا تھا۔ حالانکہ ایک ہفتہ قبل ایک چیتا کی موت کی خبر بھی کونو نیشنل پارک سے آئی تھی جس کے بعد اب تین نئے بچوں کی پیدائش کی خبر سے وائلڈ لائف افسران میں خوشی کا ماحول ہے۔ خوشی کی بات یہ بھی ہے کہ نامیبیائی چیتے دھیرے دھیرے خود کو ہندوستانی آب و ہوا میں بہتر محسوس کرنے لگے۔ اب نامیبیائی مادہ چیتوں کے ذریعہ افزائش نسل کا عمل شروع ہونے سے ’چیتا پروجیکٹ‘ کو لے کر امیدیں کافی بڑھ گئی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔