بنگلورو بھگدڑ معاملے میں کے ایس سی اے کے سکریٹری اور خزانچی کا استعفیٰ، واقعہ کی اخلاقی ذمہ داری لی

کرناٹک اسٹیٹ کرکٹ ایسو سی ایشن کے سکریٹری اے شنکر اور خزانچی ای جئے رام نے بنگلورو بھگدڑ معاملے میں اپنا استعفیٰ سونپ دیا ہے۔ دونوں نے ہفتہ کو ایک مشترکہ پریس ریلیز کے ذریعہ اپنے فیصلے کا اعلان کیا۔

<div class="paragraphs"><p>بنگلورو بھگدڑ۔ تصویر ’انسٹا گرام‘</p></div>

بنگلورو بھگدڑ۔ تصویر ’انسٹا گرام‘

user

قومی آواز بیورو

آر سی بی کے جشن کے دوران بنگلورو میں بھگدڑ میں 11 لوگوں کی موت کی آنچ کرناٹک کرکٹ ایسو سی ایشن (کے ایس سی اے) تک پہنچ گئی ہے۔ ایسو سی ایشن کے سکریٹری اے شنکر اور خزانچی ای جئے رام نے بنگلورو بھگدڑ معاملے میں اپنا استعفیٰ سونپ دیا ہے۔ دونوں نے ہفتہ کو ایک مشترکہ پریس ریلیز کے ذریعہ اپنے فیصلے کا اعلان کیا۔ ان دونوں نے بھگدڑ کی اخلاقی ذمہ داری لی ہے۔

’کرک بز‘ کے مطابق ہفتہ کو کرناٹک اسٹیٹ کرکٹ ایسو سی ایشن کی طرف سے جاری ایک پریس نوٹ میں لکھا گیا ہے، ’’یہ مطلع کیا جاتا ہے کہ گزشتہ دو دنوں میں ہوئے غیر معمولی اور افسوسناک واقعات کے سبب، جس میں ہمارا عمل دخل بہت محدود تھا، لیکن اخلاقی ذمہ داری کی وجہ سے ہم یہ بتانا چاہتے ہیں کہ کل رات ہم نے کرناٹک اسٹیٹ کرکٹ ایسو سی ایشن کے صدر کو 06.06.2025 کے ایک مکتوب کے توسط سے کے ایس سی اے کے سکریٹری اور خزانچی کے طور پر اپنے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔‘‘ اس مکتوب پر دونوں کے دستخط بھی تھے۔


دراصل گزشتہ دنوں آر سی بی نے 18 سال بعد آئی پی ایل کا خطاب جیتا تھا۔ ایسے میں فینس کی خوشی ساتویں آسمان پر تھی۔ آر سی بی کی طرف سے اس بات کا اعلان کیا گیا تھا کہ اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں کے ساتھ ٹرافی جیتنے کا جو جشن ہوگا، اس میں فینس کا داخلہ مفت ہوگا۔ لیکن جشن کے دوران بنگلورو اسٹیڈیم کے باہر افسوسناک طور پر بھگدڑ مچ گئی جس میں 11 افراد کی جان چلی گئی جبکہ 50 کے قریب لوگ زخمی ہو گئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔