کرشنا ناگر نے ٹوکیو پیرالمپکس میں ہندوستان کو دلایا پانچواں طلائی تمغہ

ہندوستان کے کرشنا ناگر نے تاریخ رقم کرتے ہوئے ہندوستان کو پانچواں طلائی تمغہ دلا دیا، انہوں نے بیڈمنٹن کے مردوں کے سنگلز (ایس ایچ-6) مقاملہ کے فائنل میں ہانگ کانگ کے چو من کائی کو ہراکر گولڈ جیتا

کرشنا ناگر
کرشنا ناگر
user

قومی آوازبیورو

ٹوکیو: ٹوکیو پیرالمپکس میں ہندوستان کے کرشنا ناگر نے تاریخ رقم کرتے ہوئے ہندوستان کو پانچواں طلائی تمغہ دلا دیا ہے۔ کرشنا ناگر نے اتوار کے روز بیڈمنٹن کے مردوں کے سنگلز (ایس ایچ-6) مقاملہ کے فائنل میں ہانگ کانگ کے چو من کائی کو ہراکر گولڈ جیتا۔

ہفتہ کے روز ایس ایل-3 مقابلہ میں پرمود بھگت کی جانب سے مردوں کے سنگلز مقابلہ میں خطاب جیتنے کے بعد ٹوکیو پیرالمپکس میں یہ ہندوستان کا دوسرا طلائی تمغہ ہے۔ اس سے قبل اتوار کے روز نوئیڈا کے ضلع مجسٹریٹ سہال ایل یتی راج نے بینڈمٹن مقابلہ میں ہی چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔


میچ کے دوران کرشنا ناگر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے میچ 21-17، 16-21 اور 21-17 سے اپنے نام کیا۔ یہ مقابلہ 43 منٹ تک جاری رہا۔ کرشنا نے سیمی فائنل میں برطانیہ کے کرسٹن کامبز کو شکست دے کر فائنل میں مقام حاصل کیا تھا۔

کرشنا ناگر پہلے گیم میں اپنے حریف سے آگے رہے لیکن دوسرے گیم میں ہانگ کانگ کے چو من کائی نے برابری کرتے ہوئے یہ گیم جیت لیا۔ تاہم کرشنا نے ہار نہیں مانی اور انہوں نے تیسرا اور آخری گیم اپنے نام کر کے گولڈ پر قبضہ جما لیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔