بھیما-کوریگاؤں معاملہ: سماجی کارکن سدھا بھاردواج کو بامبے ہائی کورٹ نے دی ضمانت

بامبے ہائی کورٹ نے بدھ کو وکیل اور سماجی کارکن سدھا بھاردواج کو ضمانت دے دی ہے، جو 2018 بھیما-کوریگاؤں اور ایلگر پریشد نسلی تشدد معاملے میں ملزم ہیں۔

سدھا بھاردواج، تصویر آئی اے این ایس
سدھا بھاردواج، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

بامبے ہائی کورٹ نے بدھ کے روز وکیل اور سماجی کارکن سدھا بھاردواج کو بڑی راحت دی۔ عدالت نے 2018 بھیما-کوریگاؤں اور ایلگر پریشد نسلی تشدد معاملے میں ملزم سدھا بھاردواج کو ضمانت دے دی ہے۔ عدالت نے ہدایت دی ہے کہ بھاردواج کو ضمانت کی شرطوں کو آخری شکل دینے کے لیے آئندہ بدھ کو خصوصی این آئی اے عدالت میں پیش کیا جائے۔

حالانکہ عدالت نے اسی معاملے میں 8 دیگر ملزمین کی درخواستوں کو خارج کر دیا، جن میں ڈاکٹر پی ورور راؤ، سدھیر دھولے، رونا ولسن، ایڈووکیٹ سریندر گڈلنگ، پروفیسر شوما سین، مہیش راؤت، ارون فریرا اور ورنون گونجالوس شامل ہیں۔


واضح رہے کہ پونے پولیس نے جون-اگست 2018 میں ہندوستان کے مختلف حصوں سے سبھی ملزمین کو گرفتار کیا تھا اور بعد میں جنوری 2020 میں اس معاملے کو قومی جانچ ایجنسی نے اپنے قبضے میں لے لیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔