کولکاتا ٹیسٹ: وراٹ کی سنچری، ایشانت کا قہر، اننگ سے جیت کی دہلیز پر ٹیم انڈیا

دنیا کی نمبر ایک ٹیم ہندوستان نے بنگلہ دیش کے خلاف تاریخی ڈے نائٹ ٹیسٹ دوسرے دن ہفتہ کو اپنی گرفت میں لے لیا اور وہ سیریز میں کلین سویپ کرنے کی دہلیز پر پہنچ گیا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

کولکاتا: کپتان وراٹ کوہلی (136 رن) کی 27 ویں سنچری اور تیز گیند باز ایشانت شرما (39 رن پر چار وکٹ) کی خطرناک گیند بازی کی بدولت دنیا کی نمبر ایک ٹیم ہندوستان نے بنگلہ دیش کے خلاف تاریخی ڈے نائٹ ٹیسٹ دوسرے دن ہفتہ کو اپنی گرفت میں لے لیا اور وہ سیریز میں کلین سویپ کرنے کی دہلیز پر پہنچ گیا ہے۔

ہندوستان نے اپنی پہلی اننگز نو وکٹ پر 347 رن بنا کر ڈکلیئر کر دی۔ ہندوستان کو پہلی اننگز میں اس طرح 241 رنوں کی بھاری بھرکم سبقت ملی۔ وراٹ نے 194 گیندوں پر 18 چوکوں کی مدد سے شاندار 136 رن بنائے. بنگلہ دیش نے اپنی پہلی اننگز میں 106 رن بنائے تھے لیکن دوسری اننگز میں اس نے بہتر مظاہرہ کیا اور اسٹمپ تک چھ وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنا لئے ہیں. بنگلہ دیش کو مسلسل دوسرے میچ میں اننگز کی شکست سے بچنے کے لئے ابھی 89 رن اور بنانے ہیں۔


پہلی اننگز میں پانچ وکٹ لینے والے فاسٹ بولر ایشانت شرما نے دوسری اننگز میں اپنی لے برقرار رکھی اور نو اوور میں 39 رن پر چار وکٹ لے لئے. ایشانت کے میچ میں نو وکٹ ہو گئے ہیں اور وہ اپنے کیریئر میں دوسری بار میچ میں 10 وکٹ حاصل کرنے سے ایک وکٹ دور رہ گئے ہیں. ایشانت نے 2011 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف برج ٹاؤن میچ میں 10 وکٹ لئے تھے. امیش یادو نے 40 رن پر دو وکٹ لئے۔

بنگلہ دیش کی دوسری اننگز کا آغاز عجیب رہا اور اس کے چار سب سے اوپر کے بلے باز محض 13 رنز تک پویلین لوٹ گئے. ایشانت نے ان میں سے تین اور امیش یادو نے ایک وکٹ لیا. ایشانت نے شادمن اسلام (0)، کپتان مومن الحق (0) اور امرلقیس (5) کے وکٹ لئے جبکہ امیش نے محمد متھن(6) کو آؤٹ کیا۔


چار وکٹ صرف 13 رن پر گر جانے پر ایسا لگنے لگا تھا کہ میچ دوسرے دن ہی نپٹ جائے گا لیکن مشفق الرحیم (ناٹ آووٹ 59) اور محموداللہ (39 ریٹائرڈ ہرٹ) نے پانچویں وکٹ کے لئے 120 رن جوڑ کر ہندستان کی جیت کا انتظار تیسرے دن پہنچا دیا. محموداللہ ہیمسٹرنگ چوٹ کی وجہ پویلین لوٹے اور اب یہ دیکھنا ہوگا کہ وہ تیسرے دن دوبارہ بلے بازی کرنے اتر پاتے ہیں یا نہیں. محموداللہ نے 41 گیندوں کی اننگز میں سات چوکے لگائے ہیں۔

اس جوڑے کے ٹوٹنے کے بعد ہندستان نے دو وکٹ اور حاصل کر لئے. ایشانت نے مہدی حسن کو آؤٹ کر اپنا چوتھا وکٹ لیا. حسن نے 22 گیندوں پر 15 رنز میں دو چوکے اور ایک چھکا لگایا. امیش نے تیجل کو 33 ویں اوور کی تیسری گیند پر آؤٹ کیا اور اس کے ساتھ ہی دوسرے دن کا کھیل ختم ہو گیا. تیجل نے 24 گیندوں پر 11 رن بنائے بنگلہ دیش کی اننگز کی شکست سے بچنے کی تمام امیدیں مشفق پر ٹکی ہوئی ہیں جنہوں نے یکطرفہ جدوجہد کرتے ہوئے 70 گیندوں میں 10 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 59 رنز بنا لئے ہیں۔


اس سے قبل ہندستان نے دوسرے دن تین وکٹ پر 174 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا تھا. وراٹ نے 59 رنز اور نائب کپتان اجنکیا رہانے نے 23 رن سے اپنی اننگز کو آگے بڑھایا. وراٹ نے 194 گیندوں پر 18 چوکوں کی مدد سے 136 رن بنائے. وراٹ کے کیریئر کی یہ 27 واں ٹسٹ سنچری تھی اور اس کے ساتھ ہی سب سے زیادہ سنچری بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں مشترکہ طور پر 17 ویں مقام پر آ گئے. رہانے نے 51 رن بنائے. اس کے بعد بنگلہ دیشی گیند بازوں نے اچھی واپسی کی اور ہندستان کے وکٹ حاصل کئے۔

ہندستان کا اسکور 89.4 اوور میں جب نو وکٹ پر 347 رن تھا تو وراٹ نے ہندستان کی اننگز کے ڈکلیئر کا اعلان کر دیا. رویندر جڈیجہ نے 12 اور وکٹ کیپر رددھمان ساہا نے ناٹ آؤٹ 17 رن بنائے. محمد سمیع 10 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ ہندستانی ٹیم نے لنچ تک 76 اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر 289 رن بنائے تھے. وراٹ اور رہانے نے چوتھے وکٹ کے لئے 99 رن کی ساجھےداری کی. رہانے نے 69 گیندوں میں سات چوکے لگا کر 51 رنز کی نصف سنچری اننگز کھیلی اور اپنے ٹیسٹ کیریئر کا 22 واں نصف سنچری بنایا.
رہانے کو تیجل اسلام نے عبادت حسین کے ہاتھوں کیچ کراکر بنگلہ دیش کے لیے دن کا پہلا اور بھارتی اننگز کو چوتھا وکٹ نکالا. حالانکہ اس کے بعد لنچ تک بنگلہ دیش کو کوئی اور کامیابی نہیں ملی اور کپتان وراٹ لنچ تک 130 رنز بنا چکے تھے. انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنا 27 واں سنچری مکمل کی اور تاریخی گلابی گیند ٹیسٹ کو اپنی سنچری سے یادگار بنا دیا.


وراٹ نے آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ کے ساتھ مل کر پانچویں وکٹ کے لئے 53 رن کی ساجھےداری کی. لنچ کے بعد جڈیجہ سب سے پہلے آؤٹ ہوئے جنہیں ابو جاےد نے ایل بی ڈبلیو کیا. جڈیجہ کا وکٹ 289 کے اسکور پر گرا اور بھارتی اننگز کے 300 رنز پورے ہونے کے کچھ دیر بعد ہی وراٹ بھی پویلین لوٹ گئے. عبادت حسین نے وراٹ کو تیجل کے ہاتھوں کیچ کرایا۔

اس کے بعد ہندستان کے وکٹ برابر گرتے رہے. امام امین نے روی چندرن اشون (9) اور ایشانت شرما (0) کے وکٹ لئے جبکہ زید نے ایشانت کو اکاؤنٹ نہیں کھولنے دیا. وراٹ نے دوسرے سیشن میں ہندستانی اننگز کا اعلان کر دیا. ساہا 41 گیندوں میں دو چوکوں کی مدد سے 17 رنز اور سمیع پانچ گیندوں میں ایک چوکے اور ایک چھکے کے سہارے 10 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے. امام امین نے 85 رن پر تین وکٹ، عبادت نے 91 رن پر تین وکٹ اور زید نے 77 رن پر دو وکٹ لئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */