کوچی: سائبر ٹھگی کا سنسنی خیز معاملہ، ڈیجیٹل اریسٹ کرکے خاتون سے ٹرانسفر کرائے 4.12 کروڑ، 2 ملزمین گرفتار

سائبر ٹھگوں نے متاثرہ خاتون کو فون کرکے اس پر اکاؤنٹ کا استعمال غیر قانونی کام میں کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ڈیجیٹل اریسٹ کر لیا تھا۔ خصوصی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمین کو پکڑ لیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>سائبر فراڈ علامتی تصویر / آئی اے این ایس</p></div>

سائبر فراڈ علامتی تصویر / آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

سائبر ٹھگی کا ایک اور سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ کوچی میں رہنے والی ایک خاتون کو سائبر ٹھگوں نے ڈیجیٹل اریسٹ کرکے 4.12 کروڑ روپے کے ٹھگی کے معاملہ کو انجام دیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ 2 لوگوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمین کو ملاپورم ضلع سے گرفتار کیا گیا۔ اس کے لیے انہوں نے خاتون کو ڈرایا اور دھمکایا۔

'آج تک' کی خبر کے مطابق معاملہ یہ ہے کہ سائبر ٹھگوں نے متاثرہ کو فون کیا۔ اس کے بعد اسے بتایا کہ آپ نے آدھار کارڈ کا استعمال کرکے ایک بینک اکاؤنٹ کو اوپن کیا ہے اور اس اکاؤنٹ کا استعمال غیر قانونی کام میں کیا ہے۔ اس سنگین فرضی الزام سے خاتون کافی گھبرا گئی۔ اس کے بعد جانچ کے نام پر خاتون کو ڈیجیٹل اریسٹ کرلیا گیا۔ پھر ملزمین نے متاثرہ خاتون سے کہا کہ انہیں ویری فکیشن کے لیے روپے ٹرانسفر کرنے ہوں گے۔ اس کے بعد متاثرہ خاتون نے سائبر ٹھگوں کے کہنے کے مطابق دوسرے بینک اکاؤنٹ میں 4.12 کروڑ روپے ڈال دیے۔

متاثرہ خاتون کو جب سائبر ٹھگی کے بارے میں پتہ چلا تو اس نے شکایت درج کرائی۔ اس کے بعد اس کی شکایت کو اے سی پی (سائبر) کو ٹرانسفر کیا گیا، جس کے بعد انہوں نے ایک خصوصی ٹیم کی تشکیل کی اور ٹیم نے اپنا کام کرنا شروع کر دیا۔ اس دوران ٹیم کو پتہ چلا کہ یہ رقم کیرالہ کے ملاپورم سے نکالی گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق ملزم نے کئی بینک اکاؤنٹس کا استعمال کیا ہے اور پھر ان روپیوں کو نکالا ہے۔ پولیس تحقیقاتی ٹیم نے کال ریکارڈنگ اور روپے نکالنے کے لوکیشن کو اینالائز کیا۔ اس کے بعد ملزمین کی پہچان کی گئی۔


اس وقت پورے ملک میں ڈیجیٹل اریسٹ کے معاملے لگاتار سامنے آ رہے ہیں۔ اس لیے کسی بھی طرح کے فرضی کال سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ سائبر ٹھگی یا ڈیجیٹل ٹھگی سے بچاؤ کے لیے ضروری ہے کہ کسی نامعلوم نمبر سے آنے والے کال سے گھبرائیں نہیں۔ سب سے پہلے اس کی بات کو سنیں اور فرضی کال آنے پر اس کال کو ڈِسکنیکٹ کر دیں اور نیشنل سائبر کرائم پورٹل پر اس کی رپورٹ کر دیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔