اغوا، آبروریزی معاملہ: بی جے پی لیڈر سمیت دو کو 20 سال قید بامشقت

عدالت نے شواہد کی بنیاد پر خاطی ثابت ہونے کے سبب ملزم ستیہ پرکاش گپتا و راجو کو بیس- بیس سال قید بامشقت و ڈھائی لاکھ روپیہ جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔ جرمانہ کی نصف رقم مظلومہ کو دینے کی ہدایت دی ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

پرتاپ گڑھ: اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے ایڈیشنل سیشن جج پاکسو پنکج کمار شری واستوا کی عدالت نے اغوا و آبروریزی کے مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے خاطی ثابت ہونے کے بعد بی جے پی لیڈر سمیت دو ملزمان کو بیس - بیس سال قید بامشقت و جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔

استغاثہ کے بموجب ایک شخص نے 10/ جنوری 2011 کو پولیس سپرنٹنڈنٹ سے شکایت کر الزام عائد کیا کہ اس کی 15 سالہ بیٹی 25/ اکتوبر 2010 کو گورمنٹ گرلز انٹر کالج پڑھائی کرنے کے لئے گئی تھی، وہ شام کو واپس نہیں آئی تو معلوم ہوا کہ راجو ہرجن اس کی بیٹی کو لے کر فرار ہو گیا ہے۔ وہ راجو کے مالک ستیہ پرکاش گپتا (بی جے پی لیڈر) سے دریافت کیا تو انہوں نے کہا کہ دو روز میں اس کی بیٹی آ جائے گی۔ تقریباً چھ ماہ بعد اس کی بیٹی روڈویز بس اسٹیشن کے نزدیک ملی تھی۔


پولیس شکایت کی بنیاد پر اغوا و آبروریزی کا کیس درج کرکے فرد جرم عدالت میں پیش کی گئی۔ عدالت نے دوشنبہ کو مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے وکلاء کے استدلال سننے کے بعد شواہد کی بنیاد پر خاطی ثابت ہونے کے سبب ملزم ستیہ پرکاش گپتا و راجو کو بیس- بیس سال قید بامشقت و ڈھائی لاکھ روپیہ جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔ جرمانہ کی نصف رقم مظلومہ کو دینے کی ہدایت دی ہے۔ حکومت کی جانب سے پیروی اے ڈی جی سی دیویش چندر ترپاٹھی، اشوک کمار تیواری و راجیش ترپاٹھی نے کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */