خواجہ معین الدین چشتی درگاہ کا جنتی دروازہ مئی میں دوبارہ کھلے گا، لیکن...

اس مہینے عید اورخواجہ معین الدین چشتی کے گروکے عرس کے موقع پر جنتی دروازہ کھولنے کی روایت تو اداکی جائے گی لیکن کوئی بھی زائرین زیارت نہیں کرسکے گا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

اجمیر: راجستھان کے اجمیر واقع خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ کا جنتی دروازہ مئی کے مہینے میں دوبارہ کھلے گا لیکن موجودہ وقت میں سخت لاک ڈاون کے سب زائرین زیارت نہیں کرپائیں گے۔ اجمیر درگاہ سے وابستہ خادمان کی تنظیم انجمن یادگار شیخ زادگان کے شیخ زادہ وسیم چشتی کے مطابق اس مہینے عید اورخواجہ معین الدین چشتی کے گروکے عرس کے موقع پر جنتی دروازہ کھولنے کی روایت تو اداکی جائے گی لیکن کوئی بھی زائرین زیارت نہیں کرسکے گا۔ انہوں نے بتایا کہ چاند نظرآنے پر رمضان کی عید پر 13 یا 14 مئی کوعلی الصبح چاربجے جنتی دروازہ کھلے گا اوردوپہر کی خدمت کے وقت تقریباً ڈھائی بجے معمول کردیا جائے گا۔

اسی طرح خواجہ معین الدین چستی کے گرو حضرت عثمان ہارونی کاعرس بھی عید کی پانچ یاچھ تاریخ کو ہوتا ہے۔ اس کے پیش نظر چاند نظرآنے پر جنتی دروازہ 18 یا 19 مئی کو دوبارہ کھولاجائے گا۔ قابل ذکر ہے کہ ایک ماہ تک چلنے والے ماہ رمضان میں روزے دارروزہ رکھ کر خداکی عبادت میں مشغول رہتے ہیں۔ ایک ماہ کے روزے کا انعام عید ہے اورروزے کا آج 27 واں دن ہے۔ اس حساب سے عیدالفطر کے تین روز باقی رہ گئے ہین۔ لاک ڈاون ہونے کے سبب بازار ویران ہیں۔ روزے دار عیدپر خریداری بھی نہیں کرپارہے ہیں۔ درگاہ علاقہ میں پوری طرح خاموشی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔